کتب حدیثالفتح الربانیابوابباب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ساتویں زوجہ ام المؤمنین سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 11452
عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ مَا أَوْلَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى امْرَأَةٍ مِنْ نِسَائِهِ أَكْثَرَ أَوْ أَفْضَلَ مِمَّا أَوْلَمَ عَلَى زَيْنَبَ فَقَالَ ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ فَمَا أَوْلَمَ قَالَ أَطْعَمَهُمْ خُبْزًا وَلَحْمًا حَتَّى تَرَكُوهُ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جیسا ولیمہ ام المؤمنین سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے ساتھ نکاح کے موقع پر کیا تھا، ویسا ولیمہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوسری کسی اہلیہ کے ساتھ نکاح کے موقع پر نہیں کیا۔ ثابت بنانی نے دریافت کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا ولیمہ کیا تھا؟ انھوں نے کہا: آپ نے لوگوں کو اس قدر گوشت روٹی کھلائی کہ لوگوں سے کھانا بچ رہا۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / حدیث: 11452
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه البخاري: 4793، ومسلم: 1428، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12759 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12789»
حدیث نمبر: 11453
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَتْ زَيْنَبُ بِنْتُ جَحْشٍ تَفْخَرُ عَلَى نِسَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ تَقُولُ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَنْكَحَنِي مِنَ السَّمَاءِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ام المؤمنین سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی باقی بیویوں پر فخر کرتے ہوئے کہا کرتی تھیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ میرا نکاح اللہ تعالیٰ نے آسمان پر سے کیا تھا۔
وضاحت:
فوائد: … یہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کا اعزاز تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ان کا نکاح آسمانوں پر سے خود اللہ تعالیٰ نے کیا تھا۔
بَابُ الثَّامِنَۃِ مِنْ أَزْوَاجِہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أُمِّ الْمُؤْمِنِیْنَ زَیْنَبَ بِنْتِ خُزَیْمَۃَ الْھِلَالِیَّۃِ رضی اللہ عنہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آٹھویں بیوی ام المؤمنین سیدہ زینب بنت خزیمۃ ہلالیہ رضی اللہ عنہا
مسند احمد میں سیدہ زینب بن خزیمہ رضی اللہ عنہا کا تذکرہ نہیں ہے، یہ زینب بنت خزیمہ بن عبداللہ بن عمر بن عبد مناف تھی، ان کی کنیت ام المساکین تھی،یہ پہلے سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ کی زوجیت میں تھیں، غزوۂ احد میں جب ان کی شہادت ہوگئی تونبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے نکاح کر لیا، سیدہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاں دو یا تین ماہ ہی گزارے تھے کہ ان کا انتقال ہوگیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی اور انہیں مدینہ کے قبرستان بقیع غرقد میں دفن کیا گیا۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / حدیث: 11453
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البخاري: 7420، 7421 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13361 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13394»