حدیث نمبر: 11358
عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَخُصُّ شَيْئًا مِنَ الْأَيَّامِ يَعْنِي بِالْعِبَادَةِ قَالَتْ كَانَ عَمَلُهُ دِيمَةً وَأَيُّكُمْ كَانَ يُطِيقُ مَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُطِيقُ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
علقمہ سے مروی ہے کہ انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا کہ آیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عبادت کے لیے ایام مخصوص فرمایا کرتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عبادات کے لیے ایام مخصوص یا متعین نہیں کیا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اعمال دائمی ہوتے تھے۔ عمل کرنے کے لیے جس قدر استطاعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکھتے تھے تم میں سے کون اتنی استطاعت رکھتا ہے؟
وضاحت:
فوائد: … زیادہ تر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عبادات دائمی اور مسلسل ہوتی تھیں، ما سوائے چند مواقع کے، جیسے شعبان میں روزے رکھنا، شب قدر میں قیام کرنا۔