کتب حدیث ›
الفتح الربانی › ابواب
› باب: عیدین کے ضمن میں بیان کردہ خطبہ کے علاوہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک اور خطبۂ عید
حدیث نمبر: 11106
عَنْ قَيْسِ بْنِ عَائِذٍ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ عَلَى نَاقَةٍ خَرْمَاءَ وَعَبْدٌ حَبَشِيٌّ مُمْسِكٌ بِخِطَامِهِ وَهَلَكَ قَيْسٌ أَيَّامَ الْمُخْتَارِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا قیس بن عائذ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک ناک کٹی یا کان کٹی اونٹنی پر سوار خطبہ دیتے دیکھا، ایک حبشی غلام (سیدنا بلال رضی اللہ عنہ ) اس کی مہار کو تھامے ہوا تھا۔ جن دنوں مختار بن ابی عبید ثقفی کا عروج تھا، سیدنا قیس رضی اللہ عنہ ان دنوں فوت ہوئے تھے۔
حدیث نمبر: 11107
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) عَنْ أَبِي كَاهِلٍ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ النَّاسَ يَوْمَ عِيدٍ عَلَى نَاقَةٍ خَرْمَاءَ وَحَبَشِيٌّ مُمْسِكٌ بِخِطَامِهَا
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔( دوسری سند) ابو کاہل سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے عید کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک کان کٹییا ناک کٹی اونٹنی پر سوار خطبہ دیتے دیکھا، ایک حبشی غلام اس کی مہار تھامے ہوا تھا۔