حدیث نمبر: 531
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ ، قَالَ : قُلْتُ : وَقَالَ مُوسَى فِي مَوْضِعٍ آخَرَ : إِنَّ عُثْمَانَ بْنَ أَبِي الْعَاصِ ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، اجْعَلْنِي إِمَامَ قَوْمِي ، قَالَ : " أَنْتَ إِمَامُهُمْ وَاقْتَدِ بِأَضْعَفِهِمْ وَاتَّخِذْ مُؤَذِّنًا لَا يَأْخُذُ عَلَى أَذَانِهِ أَجْرًا " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! آپ مجھے میری قوم کا امام مقرر فرما دیجئیے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم ان کے امام ہو تو تم ان کے کمزور ترین لوگوں کی رعایت کرنا ، اور ایسا مؤذن مقرر کرنا جو اذان پر اجرت نہ لے “ ۔