حدیث نمبر: 145
حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ يَعْنِي الرَّبِيعَ بْنَ نَافِعٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْمَلِيحِ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ زَوْرَانَ ، عَنْ أَنَسٍ يَعْنِي ابْنَ مَالِكٍ ، " أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا تَوَضَّأَ أَخَذَ كَفًّا مِنْ مَاءٍ فَأَدْخَلَهُ تَحْتَ حَنَكِهِ فَخَلَّلَ بِهِ لِحْيَتَهُ ، وَقَالَ : هَكَذَا أَمَرَنِي رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ " ، قَالَ أَبُو دَاوُد ، وَالْوَلِيدُ بْنُ زَوْرَانَ : رَوَى عَنْهُ حَجَّاجُ بْنُ حَجَّاجٍ ، وَأَبُو الْمَلِيحِ الرَّقِّيُّ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کرتے تو ایک چلو پانی لے کر اسے اپنی ٹھوڑی کے نیچے لے جاتے تھے ، پھر اس سے اپنی داڑھی کا خلال کرتے اور فرماتے : ” میرے رب عزوجل نے مجھے ایسا ہی حکم دیا ہے “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : ولید بن زور ان سے حجاج بن حجاج اور ابوالملیح الرقی نے روایت کی ہے ۔