حدیث نمبر: 49
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَكِيُّ ، قَالَا : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ مُسَدَّدٌ ، قَالَ : " أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَسْتَحْمِلُهُ ، فَرَأَيْتُهُ يَسْتَاكُ عَلَى لِسَانِهِ " ، قَالَ أَبُو دَاوُد : وَقَالَ سُلَيْمَانُ : قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَسْتَاكُ ، وَقَدْ وَضَعَ السِّوَاكَ عَلَى طَرَفِ لِسَانِهِ وَهُوَ يَقُولُ : آهْ آهْ يَعْنِي يَتَهَوَّعُ ، قَالَ أَبُو دَاوُد : قَالَ مُسَدَّدٌ : فَكَانَ حَدِيثًا طَوِيلًا ، وَلَكِنِّي اخْتَصَرْتُهُ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوموسیٰ اشعری ( عبداللہ بن قیس ) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : ( مسدد کی روایت میں ہے کہ ) ہم` سواری طلب کرنے کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے ، دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی زبان پر مسواک پھیر رہے ہیں ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اور سلیمان کی روایت میں ہے : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسواک کر رہے تھے ، اور مسواک کو اپنی زبان کے کنارے پر رکھ کر فرماتے تھے ” اخ اخ “ جیسے آپ قے کر رہے ہوں ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : مسدد نے کہا : حدیث لمبی تھی مگر میں نے اس کو مختصر کر دیا ہے ۔