حدیث نمبر: 288
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " تَوَضَّأَ وَمَسَحَ رَأْسَهُ بِبَلَلِ يَدَيْهِ " .
محمد محی الدین .
سیدہ ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور آپ نے بازو دھونے کے بعد بچنے والی تری کے ذریعے سر کا مسح کیا۔
حدیث نمبر: 289
نا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو حَامِدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الأَزْدِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، سَمِعْتُ سُفْيَانَ بْنَ سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذٍ ، قَالَتْ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَأْتِينَا فَيَتَوَضَّأُ فَمَسَحَ رَأْسَهُ بِمَا فَضُلَ فِي يَدَيْهِ مِنَ الْمَاءِ وَمَسَحَ هَكَذَا " . وَوَصَفَ ابْنُ دَاوُدَ ، قَالَ : " بِيَدَيْهِ مِنْ مُؤَخَّرِ رَأْسِهِ إِلَى مَقْدِمِهِ ، ثُمَّ رَدَّ يَدَيْهِ مِنْ مُقَدَّمِ رَأْسِهِ إِلَى مُؤَخَّرِهِ ".
محمد محی الدین .
سیدہ ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لایا کرتے تھے، جب آپ وضو کرتے تھے تو آپ دونوں بازوؤں کو دھونے کے بعد بچنے والے پانی کے ذریعہ سر کا مسح کر لیتے تھے اور اس طرح مسح کرتے تھے۔ اس کے بعد عبداللہ بن داؤد نامی راوی نے وہ مسح کر کے دکھایا اور وہ اپنے دونوں ہاتھوں کو سر کے پیچھے والے حصے سے آگے والے حصے کی طرف لے کر آئے اور پھر دونوں ہاتھوں کو سر کے آگے والے حصے سے پیچھے والے حصے کی طرف لے گئے۔