حدیث نمبر: 1911
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزَاةٍ ، فَقَالَ : " إِنَّ بِالْمَدِينَةِ لَرِجَالًا مَا سِرْتُمْ مَسِيرًا وَلَا قَطَعْتُمْ وَادِيًا إِلَّا كَانُوا مَعَكُمْ حَبَسَهُمُ الْمَرَضُ " .
حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم ایک غزوہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حاضر تھے، تو آپﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ مدینہ میں کچھ ایسے لوگ ہیں کہ تم نے جو مسافت طے کی ہے، یا وادی سے گزرے ہو وہ تمہارے ساتھ رہے ہیں، کیونکہ انہیں بیماری نے روک رکھا ہے‘‘
حدیث نمبر: 1911
وحَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ . ح وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ ، قَالَا : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ . ح وحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ كُلُّهُمْ ، عَنْ الْأَعْمَشِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِ وَكِيعٍ ، إِلَّا شَرِكُوكُمْ فِي الْأَجْرِ .
امام صاحب اپنے چار اور اساتذہ سے یہی روایت بیان کرتے ہیں، وکیع کی روایت میں یہ ہے ”وہ اجر میں تمہارے ساتھ شریک ہیں۔‘‘