صحيح ابن خزيمه : «تشہد پڑھنے کے بعد اور سلام پھیرنے سے پہلے نمازی کے لئے اپنی پسندیدہ دعا مانگنا جائزہے»
کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: تشہد پڑھنے کے بعد اور سلام پھیرنے سے پہلے نمازی کے لئے اپنی پسندیدہ دعا مانگنا جائزہے
‏(‏231‏)‏ بَابُ إِبَاحَةِ الدُّعَاءِ بَعْدَ التَّشَهُّدِ وَقَبْلَ السَّلَامِ بِمَا أَحَبَّ الْمُصَلِّي، باب: تشہد پڑھنے کے بعد اور سلام پھیرنے سے پہلے نمازی کے لئے اپنی پسندیدہ دعا مانگنا جائزہے
حدیث نمبر: Q720
ضِدَّ قَوْلِ مَنْ زَعَمَ أَنَّهُ غَيْرُ جَائِزٍ أَنْ يُدْعَى فِي الْمَكْتُوبَةِ إِلَّا بِمَا فِي الْقُرْآنِ‏.‏
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
اس شخص کے گمان کے بر خلاف جو کہتا ہے کہ فرض نماز میں غیر قرآنی دعا مانگنا جائز نہیں ہے
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الأذان والإقامة / حدیث: Q720
حدیث نمبر: 720
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ خبردار ، بلاشبہ معلوم نہیں تھا کہ ہم دو رکعتوں ( ‏‏‏‏ ‏‏‏‏کے تشہد ) میں کیا پڑھیں سوائے اس کے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی تسببح و تکبیر اور حمد و ثناء بیان کرتے تھے ۔ اور بیشک محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے خیر و بھلائی کے دروازے کھولنے والی اور جامع دعائیں سکھائی ہیں ۔ لہٰذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم ہر دو رکعتوں ( ‏‏‏‏کے بعد تشہد ) میں بیٹھو تو یہ کلمات پڑھو « التَّحِيَّاتُ لِلّٰہِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ، السَّلاَمُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ ّٰاللهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلاَمُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ َّاللهِ الصَّالِحِينَ، أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلَّا َّاللهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ » ” تمام قولی اور پاکیزہ جسمانی عبادات اللہ کے لئے ہیں ، اے نبی آپ پر سلام ہو اور اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور اُس کی برکتیں آپ پر نازل ہوں ، ہم پر بھی اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر سلام ہو ، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی لائق بندگی نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ بیشک محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کے بندے اور رسول ہیں ۔ “ ” پھر تم میں سے کوئی شخص اپنی پسندیدہ دعا چن لے اور اس کے ساتھ دعا مانگ لے ۔ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الأذان والإقامة / حدیث: 720
تخریج اسناده صحيح

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل