صحيح ابن خزيمه : «سجدوں میں کوّے کی طرح ٹھونگیں مارنا منع ہے»
کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: سجدوں میں کوّے کی طرح ٹھونگیں مارنا منع ہے
‏(‏198‏)‏ بَابُ النَّهْيِ عَنْ نَقْرَةِ الْغُرَابِ فِي السُّجُودِ‏.‏ باب: سجدوں میں کوّے کی طرح ٹھونگیں مارنا منع ہے
حدیث نمبر: 662
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت عبدالحمید بن جعفر بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوّے کی طرح ٹھونگیں مارنے سے منع کیا ہے ۔ جناب سلم بن جنادہ کہتے ہیں کہ فرض نمازوں میں ( ٹھونگیں مارنا منع ہے ) امام صاحب کے دونوں اساتذہ کرام جناب سلم بن جنادہ اور بندار نے کہا کہ ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ) درندے کی طرح ( بازو ) بچھا کر بیٹھنے سے منع فرمایا ہے ، اور اونٹ کی طرح ایک ہی جگہ مقرر کرنے سے آدمی کو روکا ہے ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الأذان والإقامة / حدیث: 662
تخریج صحيح

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل