(126) بَابُ الْجَهْرِ بِالْقِرَاءَةِ فِي الصَّلَاةِ وَالْمُخَافَتَةِ بِهَا.
باب: نماز میں جہری اور سری قرأت کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 547
نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ الْعَطَّارُ أَبُو بَكْرٍ ، نا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَطَاءً ، يَقُولُ : سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ : " فِي كُلِّ صَلاةٍ يُقْرَأُ ، فَمَا أَسْمَعَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْمَعْنَاكُمْ ، وَمَا أَخْفَى عَنَّا أَخْفَيْنَاهُ عَنْكُمْ " . قَالَ أَبُو بَكْرٍ : قَدْ بَيَّنْتُ فِي كِتَابِ الإِمَامَةِ جَمِيعَ مَا يَنْبَغِي لِلْمُصَلِّي أَنْ يُعْلِنَ بِالْقِرَاءَةِ فِيهَا مِنَ الصَّلَوَاتِ ، وَمَا عَلَيْهِ أَنْ يُخَافِتَ بِهَا عَلَى مَا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْلِنَ وَيُخَافِتُ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہر نماز میں قرآءت کی جائے گی ۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں جو قراءت سنائی ، وہ ہم تمہیں سنا دیتے ہیں ۔ اور ( جن نمازوں میں ) ہم سے پوشیدہ قراءت کی ، ہم نے بھی وہ قراءت تم سے پوشیدہ رکھی ہے ۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بلند آواز سے اور آہستہ آواز سے قراءت کرنے کی بنیاد پر نمازی کے لئے کن نمازوں میں بآواز بلند قراءت کرنی چاہیے اور کن میں آہستہ سے قراءت کرنی چاہیے ، میں یہ تمام بحث كتاب الاماته میں بیان کر دی ہے ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الأذان والإقامة / حدیث: 547
تخریج صحيح بخاري