کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: اس فجر کے ذکر کا بیان جس کے طلوع ہونے کے بعد نمازِ صبح ادا کرنا جائز ہے
حدیث نمبر: Q356
إِذِ الْفَجْرُ هُنَا فَجْرَانِ، طُلُوعُ أَحَدِهِمَا بِاللَّيْلِ، وَطُلُوعُ الثَّانِي يَكُونُ بِطُلُوعِ النَّهَارِ‏.‏
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
کیونکہ فجر کی دوقسمیں ہیں ایک فجر رات کو طلوع ہوتی ہے اور دوسری دن کے طلوع ہونے کے ساتھ طلوع ہوتی ہے
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / كتاب‏:‏ الصلاة / حدیث: Q356
حدیث نمبر: 356
نا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ بنِ مِحْرز ، أَصْلُهُ بَغْدَاديٌّ بِالْفُسْطَاط نا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، نا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " الْفَجْرُ فَجْرَانِ ، فَجَرٌ يَحْرُمُ فِيهِ الطَّعَامُ وَيَحِلُّ فِيهِ الصَّلاةُ ، وَفَجَرٌ يَحْرُمُ فِيهِ الصَّلاةُ وَيَحِلُّ فِيهِ الطَّعَامُ " . قَالَ أَبُو بَكْرٍ : فِي هَذَا الْخَبَرِ دَلالَةٌ عَلَى أَنَّ صَلاةَ الْفَرْضِ لا يَجُوزُ أَدَاؤُهَا قَبْلَ دُخُولِ وَقْتِهَا ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ : قَوْلُهُ : " فَجَرٌ يَحْرُمُ فِيهِ الطَّعَامُ " : يُرِيدُ عَلَى الصَّائِمِ ، وَيَحِلُّ فِيهِ الصَّلاةُ ، يُرِيدُ صَلاةَ الصُّبْحِ ، " وَفَجَرٌ يَحْرُمُ فِيهِ الصَّلاةُ " : يُرِيدُ صَلاةَ الصُّبْحِ إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ الأَوَّلُ لَمْ يَحِلَّ أَنْ يُصَلَّى فِي ذَلِكَ الْوَقْتِ صَلاةُ الصُّبْحِ ، لأَنَّ الْفَجْرَ الأَوَّلَ يَكُونُ بِاللَّيْلِ ، وَلَمْ يَرِدْ أَنَّهُ لا يَجُوزُ أَنْ يُتَطَوَّعَ بِالصَّلاةِ بَعْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ الأَوَّلِ ، وَقَوْلُهُ : " وَيَحِلُّ فِيهِ الطَّعَامُ " : يُرِيدُ لِمَنْ يُرِيدُ الصِّيَامَ ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ : لَمْ يَرْفَعْهُ فِي الدُّنْيَا غَيْرُ أَبِي أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيِّ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” فجر دو قسم کی ہے ، ایک فجر وہ ہے کہ (روزے دار کے لئے ) اس میں کھانا کھانا حرام ہوجاتا ہے اور نماز ادا کرنا حلال ہوتا ہے ۔ ایک وہ فجر ہے کہ اس میں نماز فجر ادا کرنا حرام ہوتا ہے جبکہ کھانا کھانا حلال ہوتا ہے ۔ “ امام ابوبکر رحمہ اﷲ فرماتے ہیں کہ اس حدیث میں اس بات کی دلیل ہے کہ فرض نماز اُس کے وقت ہونے سے قبل ادا کرنا جائز نہیں ہے ۔ اما م ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان : ” ایک فجر وہ ہے کہ اس میں کھا نا کھانا حرام ہوتا ہے۔ “ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد روزہ دارہے ۔ اور اس میں نماز کا ادا کرنا حلال ہوتا ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد نماز فجر ہے اور ایک فجر وہ ہے جس میں نماز پڑھنا حرام ہوتا ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد نماز فجر ہے ۔ کیونکہ جب فجر اول طلوع ہوتی ہے تو اُس وقت نماز فجر ادا کرنا جائز نہیں کیونکہ فجر اوّل رات کے وقت طلوع ہوتی ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقصد یہ نہیں کہ اُس وقت نفلی نماز ادا نہیں کی جاسکتی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ” اور اس میں کھانا کھانا حلال ہوتا ہے ۔ “ آپ کی مراد وہ شخص ہے جو روزہ رکھنا چاہتا ہو تو وہ کھانا کھا سکتا ہے ۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس روایت کو دنیا میں ابواحمد زبیری کے سوا کسی نے مرفوع بیان نہیں کیا۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / كتاب‏:‏ الصلاة / حدیث: 356
تخریج حدیث اسناده صحيح