حدیث نمبر: 349
نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ ، قَالا : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَبِيدٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " لا يَغْلِبَنَّكُمُ الأَعْرَابُ عَلَى اسْمِ صَلاتِكُمْ ، إِنَّهُمْ يُعْتِمُونَ عَلَى الإِبِلِ ، إِنَّهَا صَلاةُ الْعِشَاءِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ” اعرابی تمہاری نماز کے نام کے بارے میں تم پر ہرگزغالب نہ آجائیں، بیشک وہ اُونٹوں پر ( دودھ دوہنے کی وجہ سے ) دیرکیا کرتے تھے ( اس لیے عشاء کوعتمہ کہتے تھے ) بیشک وہ نماز عشاء ہے۔