کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: نماز مغرب کو عشاء کا نام دینا منع ہے ، جبکہ عام لوگ یا اکثر لوگ اسے عشاء کا نام دیتے ہیں
حدیث نمبر: 341
نا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ عَبْدِ الْوَارِثِ الْعَنْبَرِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنِي الْحُسَيْنُ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ بُرَيْدَةَ ، نا عَبْدُ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لا يَغْلِبَنَّكُمُ الأَعْرَابُ عَلَى اسْمِ صَلاةِ الْمَغْرِبِ " . قَالَ : وَيَقُولُ الأَعْرَابُ : هِيَ الْعِشَاءُ . قَالَ أَبُو بَكْرٍ : عَبْدُ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ هُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُغَفَّلِ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبداللہ مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” نماز مغرب کے نام کے بارے میں اعرابی تم پر ہرگز غالب نہ آجائیں “ فرماتے ہیں ، اعرابی کہتے ہیں کہ وہ عشاء ہے۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ عبداللہ مزنی، وہ عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ ہیں۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / كتاب‏:‏ الصلاة / حدیث: 341
تخریج حدیث صحيح بخاري