کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: جرابوں اور جوتوں پر مسح کرنے کی رخصت ہے
حدیث نمبر: 198
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، قَالا : حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، نا سُفْيَانُ ، نا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ . ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، قَالا : حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، نا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ الأَوْدِيِّ ، عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى الْجَوْرَبَيْنِ وَالنَّعْلَيْنِ " . قَالَ أَبُو بَكْرٍ : لَيْسَ فِي خَبَرِ أَبِي عَاصِمٍ : وَالنَّعْلَيْنِ ، إِنَّمَا قَالَ : مَسَحَ عَلَى الْجَوْرَبَيْنِ " ، وَقَالَ ابْنُ رَافِعٍ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " بَالَ فَتَوَضَّأَ ، وَمَسَحَ عَلَى الْجَوْرَبَيْنِ وَالنَّعْلَيْنِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور جُرابوں اور جُوتوں پر مسح کیا۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابوعاصم کی روایت میں « والنعلين » ” اور جُوتوں پر “ کے الفاظ نہیں ہیں ۔ اُنہوں نے صرف یہ بیان کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جُرابوں پرمسح کیا ۔ ابورافع کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشاب کیا تو وضو کیا اور جُرابوں اور جُوتوں پر مسح کیا۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب المسح على الخفين / حدیث: 198
تخریج حدیث اسناده صحيح