کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: اس بات کی دلیل کا بیان کہ وضو میں دائیں طرف سے شروع کرنے کا حکم استحبابی اور اختیاری ہے ، فرضی یا وجوبی حکم نہیں ہے
حدیث نمبر: 179
نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ ، نا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ ، نا شُعْبَةُ ، قَالَ الأَشْعَثُ وَهُوَ ابْنُ سُلَيْمٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبِي ، يُحَدِّثُ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِي اللَّهُ عَنْهَا ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " كَانَ يُحِبُّ التَّيَامُنَ مَا اسْتَطَاعَ فِي طُهُورِهِ وَنَعْلِهِ وَتَرَجُّلِهِ " ، قَالَ شُعْبَةُ : ثُمَّ سَمِعْتُ الأَشْعَثَ بِوَاسِطَ ، يَقُولُ : " يُحِبُّ التَّيَامُنَ ذَكَرَ شَأْنَهُ كُلَّهُ " ، قَالَ : ثُمَّ سَمِعْتُهُ بِالْكُوفَةِ ، يَقُولُ : " يُحِبُّ التَّيَامُنَ مَا اسْتَطَاعَ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حسب طاقت ، وضو کرنے ، جوتا پہننے اور کنگھی کرنے میں دائیں طرف ( سے ابتدا کرنے ) کو پسند فرماتے تھے۔ شعبہ کہتے ہیں کہ پھر میں نے اشعت کو واسط میں بیان کرتے ہوئے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے تمام کاموں میں دائیں جانب ( سے ابتدا ) کو پسند کرتے تھے۔ پھر میں نےاُنہیں کوفہ میں کہتےہوسنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حسب طاقت دائیں طرف کو پسند کرتے تھے۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الوضوء وسننه / حدیث: 179
تخریج حدیث صحيح بخاري