کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: وضو میں قدموں کے نچلے حصّے کو نہ دھونے پر وعید و عذاب کا بیان
حدیث نمبر: Q163
وَفِيهِ أَيْضًا دَلَالَةٌ عَلَى أَنَّ الْمَاسِحَ عَلَى ظَهْرِ الْقَدَمَيْنِ غَيْرُ مُؤَدٍّ لِلْفَرْضِ، لَا كَمَا زَعَمَتِ الرَّوَافِضُ أَنَّ الْفَرْضَ مَسْحُ ظُهُورِهِمَا لَا غَسْلُ جَمِيعِ الْقَدَمَيْنِ‏.‏
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
اس میں بھی دلیل ہے کہ قدموں کے بالائی حصّے پرمسح کرنے والا فرض ادا نہیں کرتا، رافضیوں کے خیال کے برعکس جو یہ کہتے ہیں کہ پورے قدموں کو دھونا فرض نہیں ہے بلکہ اُن کے اوپر والے حصّے پر مسح کرنا فرض ہے۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الوضوء وسننه / حدیث: Q163
حدیث نمبر: 163
نا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ حَيْوَةَ وَهُوَ ابْنُ شُرَيْحٍ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ الزُّبَيْدِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " وَيْلٌ لِلأَعْقَابِ وَبُطُونِ الأَقْدَامِ مِنَ النَّارِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبداللہ بن حارث بن جزءِ زبیدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، آپ نے فرمایا: ” ( خشک رہ جانے والی ) ایڑیوں اور تلوں کے لئے آگ کا عذاب ہے۔ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الوضوء وسننه / حدیث: 163
تخریج حدیث اسناده صحيح