کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: وضو میں چہرہ دھوتے وقت داڑھی کا خلال کرنا
حدیث نمبر: 151
نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِيقٍ ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، أَنَّهُ " تَوَضَّأَ فَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاثًا ، وَاسْتَنْشَقَ ثَلاثًا ، وَمَضْمَضَ ثَلاثًا ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَأُذُنَيْهِ ظَاهِرِهِمَا وَبَاطِنِهِمَا ، وَرِجْلَيْهِ ثَلاثًا ، وَخَلَّلَ لِحْيَتِهِ وَأَصَابِعَ الرِّجْلَيْنِ " ، وَقَالَ : هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب شقیق بن سلمہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ اُنہوں نے وضو کیا تو اپنا چہرہ تین مرتبہ دھویا، تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا اور تین مرتبہ کُلّی کی اور اپنے سر کا مسح کیا اور اپنے کانوں کے اندرونی اور بیرونی حصّے کا مسح کیا، اور اپنے پاؤں تین بار دھوئے، اور اپنی داڑھی کا خلال کیا، اور پاؤں کی اُنگلیوں کا خلال کیا، اور فرمایا کہ میں نے اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الوضوء وسننه / حدیث: 151
تخریج حدیث اسناده صحيح
حدیث نمبر: 152
نا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِيقٍ ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، قَالَ : رَأَيْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ " تَوَضَّأَ فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلاثًا ، وَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاثًا ، وَمَسَحَ بِأُذُنَيْهِ ظَاهِرِهِمَا وَبَاطِنِهِمَا ، وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلاثًا ثَلاثًا ، وَخَلَّلَ أَصَابِعَهُ ، وَخَلَّلْ لِحْيَتَهُ حِينَ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاثًا " ، وَقَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ كَمَا رَأَيْتُمُونِي فَعَلْتُ . قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ : وَذَكَرَ يَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ ، وَلا أَدْرِي كَيْفَ ذَكَرَهُ . قَالَ أَبُو بَكْرٍ : عَامِرُ بْنُ شَقِيقٍ هَذَا هُوَ ابْنُ حَمْزَةَ الأَسَدِيُّ ، وَشَقِيقُ بْنُ سَلَمَةَ هُوَ أَبُو وَائِلٍ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت شقیق بن سلمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو وضو کرتے ہوئے دیکھا تو اُنہوں نے اپنے ہاتھ تین باردھوئے، کُلّی کی ،ناک میں پانی ڈالا اور اپنا چہرہ تین بار دھویا، اور اپنے کانو کے اندرونی و بیرونی حصّے کا مسح کیا، اپنے دونوں پاؤں تین تین بار دھوئے اور اُنگلیوں کا خلال کیا ، اور جب اپنا چہرہ تین بار دھویا تو اپنی داڑھی کا خلال کیا ، اور فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے جس طرح تم نے مجھے کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ عبد الرحمٰن کہتے ہیں کہ اور ان ( استاد اسرائیل ) نے دونوں ہاتھ کہنیوں سمیت دھونےکا ذکرکیا ہےمگرمیں نہیں جانتا کہ کیسےبیان کیا ہے۔ اما م ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عامر بن شقیق، ابن حمزہ اسدی نہ کہ ابن شقیق بن سلمہ ہیں، اور شقیق بن سلمہ ابووائل ہیں۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الوضوء وسننه / حدیث: 152
تخریج حدیث اسناده صحيح