کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: نیند سے بیدار ہوکر دونوں ہاتھوں کو کسی برتن میں ڈالنے سے پہلے تین مرتبہ دھونے کا حکم ہے
حدیث نمبر: 145
نا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، نا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ مِنْ مَنَامِهِ ، فَلا يَغْمِسَنَّ يَدَهُ فِي الإِنَاءِ حَتَّى يَغْسِلَهَا ثَلاثًا ، فَإِنَّهُ لا يَدْرِي أَيْنَ بَاتَتْ يَدُهُ " . نا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ بِهَذَا ، فَبَلَغَ وَقَالَ : مِنْ إِنَائِهِ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جب تم میں سے کوئی اپنی نیند سے بیدار ہو تو اپنا ہاتھ ہر گز کسی برتن میں نہ ڈالے حتیٰ کہ اُسے تین بار دھو لے کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اُس کے ہاتھ نے رات کہاں گزاری ہے۔ “ امام فرماتے ہیں کہ ہمیں بشر بن معاذ نے یہ روایت مرفوع بیان کی اور کہا ، « من انائه » ” اپنے برتن سے۔ “