کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: اس حدیث کا بیان جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پانی کے ناپاک ہونے کی نفی کے بارے میں مجمل غیر مفسر الفاظ کے ساتھ مروی ہے ، اس کے الفاظ عام ہین اور اس سے مراد خاص ہے
حدیث نمبر: 91
نا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعِجْلِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقُطَعِيُّ ، قَالا : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، نا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : أَرَادَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَتَوَضَّأَ ، فَقَالَتِ امْرَأَةٌ مِنْ نِسَائِهِ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي قَدْ تَوَضَّأْتُ مِنْ هَذَا ، فَتَوَضَّأَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَقَالَ : " الْمَاءُ لا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ " . هَذَا حَدِيثُ أَحْمَدَ بْنِ الْمِقْدَامِ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کرنے کا ارادہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات میں سے ایک زوجہ محترمہ نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول ، میں نے اس ( ‏‏‏‏پانی ) سے وضو کیا ہے ۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور فرمایا : ” پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی ۔ “ یہ احمد بن مقدام کی روایت ہے ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب ذكر الماء الذي لا ينجس، والذي ينجس إذا خالطته نجاسة / حدیث: 91
تخریج حدیث «اسناده صحيح: صحيح ابي داود: 59 ، ارواء الغليل: 14 ، سنن النسائي: كتاب المياه: باب رقم الحديث: 326 ، مسند احمد: 235/1 ، 284 ، 308 ، وسنن ابي داؤد: رقم: 68 ، والترمذي: رقم: 65 ، وابن ماجه: 370»