فہرستِ ابواب
إِنَّ الرَّجُلَ لَيُحْرَمُ الرِّزْقَ بِالذَّنْبِ يُصِيبُهُ
باب: بے شک آدمی اس گناہ کی وجہ سے جس کا وہ ارتکاب کرتا ہے ، رزق سے محروم کر دیا جاتا ہے ۔
حدیث 1001–1001
إِنَّ مِنْ عَبَّادِ اللَّهِ مَنْ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ
باب: بے شَک اللہ تعالیٰ ٰ کے بعض بندے ایسے بھی ہیں کہ اگر وہ اللہ کی قسم کھا لیں ( کہ اللہ ایسا کرے گا ) تو اللہ ضرور ان کی قسم پوری کر دیتا ہے ۔
حدیث 1002–1004
إِنَّ لِلَّهِ عِبَادًا يَعْرِفُونَ النَّاسَ بِالتَّوَسُّمِ
باب: بے شک اللہ تعالیٰ ٰ کے بعض بندے ایسے ہیں جو لوگوں کو (ان کی ) علامات سے پہچان جاتے ہیں
حدیث 1005–1006
إِنَّ لِلَّهِ عِبَادًا خَلَقَهُمْ لِحَوَائِجِ النَّاسِ
باب: ”بے شک اللہ تعالیٰ ٰ کے بعض بندے ایسے ہیں جنہیں اس نے لوگوں کی حاجات کے لیے پیدا کیا ہے
حدیث 1007–1008
إِنَّ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ لَا يَرْفَعَ شَيْئًا مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا وَضَعَهُ
باب: بے شک اللہ کا دستور ہے کہ دنیا کی جس چیز کو وہ عروج دیتا ہے اسے پست بھی کرتا ہے
حدیث 1009–1009
إِنَّ لِجَوَابِ الْكِتَابِ حَقًّا كَرَدِّ السَّلَامِ "
باب: بے شک خط کا جواب سلام کے جواب کی طرح ضروری ہے
حدیث 1010–1010
إِنَّ فِي الْمَعَارِيضِ لَمَنْدُوحَةً عَنِ الْكَذِبِ
باب: بے شک اشارے کنائے سے بات کرنے میں جھوٹ سے بچاؤ ہے
حدیث 1011–1011
إِنَّ أَفْضَلَ مَا أَكَلَ الرَّجُلُ مِنْ كَسْبِهِ
باب: بے شک افضل چیز جو انسان کھاتا ہے وہی ہے جو اس کی اپنی کمائی میں سے ہو
حدیث 1012–1013
إِنَّ الْمَسْأَلَةَ لَا تَحِلُّ إِلَّا لِفَقْرٍ مُدْقِعٍ أَوْ غُرْمٍ مُفْظِعٍ
باب: بے شک مانگنا انتہائی محتاج یا تاوان کے بوجھ تلے دبے ہوئے شخص کے لیے ہی جائز ہے
حدیث 1014–1014
إِنَّ قَلِيلَ الْعَمَلِ مَعَ الْعِلْمِ كَثِيرٌ
باب: بے شک کثیر علم کے ساتھ قلیل عمل بھی بہت ہے اور جہالت کے ساتھ کثیر عمل بھی کم ہے
حدیث 1015–1016
إِنَّ الْعَبْدَ لَيُدْرِكُ بِحُسْنِ الْخُلُقِ
باب: بے شک بندہ (حسن خلق کی وجہ سے ) درجہ پالیتا ہے
حدیث 1017–1017
إِنَّ لِكُلِّ دِينٍ خُلُقًا، وَخُلُقُ هَذَا الدِّينِ الْحَيَاءُ
باب: بے شک ہر دین کی ایک خصلت ہوتی ہے اور بے شک اس دین کی خصلت حیاء ہے
حدیث 1018–1019
إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ شَرَفًا
باب: بے شک ہر چیز کا ایک شرف ہوتا ہے
حدیث 1020–1021
إِنَّ لِكُلِّ أُمَّةٍ فِتْنَةٌ وَإِنَّ فِتْنَةَ أُمَّتِي الْمَالُ
باب: بے شک ہر امت کے لیے ایک آزمائش ہوتی ہے اور بے شک میری امت کی آزمائش مال ہے
حدیث 1022–1024
إِنَّ لِكُلِّ سَاعٍ غَايَةً، وَغَايَةُ كُلِّ سَاعٍ الْمَوْتُ
باب: ہرکوشاں رہنے والے کی ایک حد ہوتی ہے اور ہر کوشاں رہنے والے کی حد موت ہے
حدیث 1025–1025
إِنَّ لِكُلِّ عَامِلٍ شِرَّةً
باب: بے شک ہر عمل کرنے والے کے لیے (عمل کی) تیزی ہے
حدیث 1026–1027
إِنَّ لِكُلِّ قَوْلٍ مِصْدَاقًا
باب: بے شک ہر بات کی ایک تصدیق ہوتی ہے
حدیث 1028–1028
إِنَّ لِكُلِّ مَلِكٍ حِمًى، وَإِنَّ حِمَى اللَّهِ مَحَارِمُهُ
باب: بے شک ہر بادشاہ کی ایک مخصوص چراگاہ ہوتی ہے اور بے شک اللہ کی مخصوص چراگاہ اس کی حرام کردہ چیزیں ہیں
حدیث 1029–1030
إِنَّ لِكُلِّ صَائِمٍ دَعْوَةً
باب: بے شک ہر روزہ دار کے لیے ایک (مقبول) دعا ہوتی ہے
حدیث 1031–1031
إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ بَابًا، وَإِنَّ بَابَ الْعِبَادَةِ الصِّيَامُ
باب: بے شک ہر چیز کے لیے ایک دروازہ ہوتا ہے اور بے شک عبادت کا دروازہ روزہ ہے
حدیث 1032–1032
إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ مَعْدِنًا
باب: بے شک ہر چیز کے لیے ایک کان ہوتی ہے
حدیث 1033–1034
إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ قَلْبًا، وَإِنَّ قَلْبَ الْقُرْآنِ يس
باب: بے شک ہر چیز کا ایک دل ہوتا ہے اور بے شک قرآن کا دل سورة یسٰن ہے
حدیث 1035–1036
إِنَّ لِكُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةً، وَإِنِّي اخْتَبَأْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ
باب: بے شک ہر نبی کے لیے ایک (مقبول ) دعا ہوتی ۔ اور بے شک میں نے اپنی اس دعا کو قیامت کے دن اپنی امت کے حق میں شفاعت کرنے کے لیے چھپا کر رکھا ہے
حدیث 1037–1045
إِنَّ الْمُؤْمِنَ يُؤْجَرُ فِي نَفَقَتِهِ كُلِّهَا
باب: بے شک مومن کو اس کے تمام اخراجات میں اجر ملتا ہے
حدیث 1046–1046
إِنَّ الْمُؤْمِنَ لَيُجَاهِدُ بِسَيْفِهِ وَلِسَانِهِ
باب: بے شک مومن اپنی تلوار اور اپنی زبان کے ذریعے جہاد کرتا ہے
حدیث 1047–1047
إِنَّ الْحَسَدَ لِيَأْكُلُ الْحَسَنَاتِ
باب: بے شک حسد نیکیوں کو کھا جاتا ہے
حدیث 1048–1049
إِنَّ أَكْثَرَ مَا يُدْخِلُ النَّاسَ النَّارَ الْأَجْوَفَانِ
باب: بے شک زیادہ تر لوگوں کو جہنم میں جو چیز لے جائے گی وہ دو کھوکھلی چیزیں ہیں
حدیث 1050–1050
إِنَّ الدِّينَ بَدَأَ غَرِيبًا وَسَيَعُودُ غَرِيبًا كَمَا بَدَأَ
باب: بے شک دین شروع ہوا تو یہ اجنبی تھا اور جلد ہی یہ دوبارہ اسی طرح اجنبی ہو جائے گا جس طرح کہ شروع ہوا تھا
حدیث 1051–1055
إِنَّ الْفِتْنَةَ تَجِيءُ فَتَنْسِفُ الْعِبَادَ نَسْفًا
باب: بے شک ایک ایسا فتنہ برپا ہوگا جو بندوں کو اکھاڑ پھینکے گا
حدیث 1056–1056
إِنَّ الْعَيْنَ لَتُدْخِلُ الرَّجُلَ الْقَبْرَ
باب: بے شک نظر بد تو آدمی کو قبر میں داخل کر دیتی ہے
حدیث 1057–1059
إِنَّ الَّذِي يَجُرُّ ثَوْبَهُ خُيَلَاءَ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
باب: بے شک جو شخص تکبر کے ساتھ اپنا کپڑا گھسیٹتا ہے تو روز قیامت اللہ تعالیٰ ٰ اس کی طرف دیکھے گا بھی نہیں
حدیث 1060–1062
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الرِّفْقَ فِي الْأَمْرِ كُلِّهِ
باب: بے شک اللہ ہر کام میں نرمی کو پسند کرتا ہے
حدیث 1063–1066
إِنَّ اللَّهَ جَمِيلٌ يُحِبُّ الْجَمَالَ
باب: بے شک اللہ تعالیٰ ٰ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کوپسند کرتا ہے
حدیث 1067–1068
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُلِحِّينَ فِي الدُّعَاءِ
باب: بے شک اللہ دعا میں اصرار کرنے والوں کو پسند کرتا ہے
حدیث 1069–1070
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْأَبْرَارَ الْأَخْفِيَاءَ الْأَتْقِيَاءَ
باب: بے شک اللہ نیک ، گم نام ، متقی لوگوں کو پسند کرتا ہے
حدیث 1071–1071
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُؤْمِنَ الْمُحْتَرِفَ
باب: بے شک اللہ پیشہ اختیار کرنے والے مومن کو پسند کرتا ہے
حدیث 1072–1074
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ كُلَّ قَلْبٍ حَزِينٍ
باب: سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بے شک اللہ ہرغمگین دل کو پسند کرتا ہے ۔ “
حدیث 1075–1075
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ مَعَالِيَ الْأُمُورِ وَأَشْرَافَهَا، وَيَكْرَهُ سَفْسَافَهَا
باب: بے شک اللہ اونچے اور بلند کاموں کو پسند کرتا ہے ۔ اور گھٹیا کاموں کو نا پسند کرتا ہے
حدیث 1076–1077
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ أَنْ تُؤْتَى رُخْصَتُهُ كَمَا يُحِبُّ أَنْ تَتْرُكَ مَعْصِيَتُهُ
باب: بے شک اللہ اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کی (دی ہوئی) رخصت کو اختیار کیا جائے جیسا کہ وہ پسند کرتا ہے کہ اس کی نافرمانی کو ترک کیا جائے ۔
حدیث 1078–1079
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْبَصَرَ النَّافِذَ عِنْدَ مَجِيءِ الشَّهَوَاتِ
باب: بے شک اللہ شہوتوں کے آتے وقت پرکھنے والی نظر کو پسند کرتا ہے
حدیث 1080–1081
إِنَّ رَبَّكَ يُحِبُّ الْمَحَامِدَ
باب: بے شک تیرا رب اپنی تعریفوں کو پسند کرتا ہے
حدیث 1082–1082
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ السَّهْلَ الطَّلْقَ
باب: بے شک اللہ نرمی اور کشادہ روئی کو پسند کرتا ہے
حدیث 1083–1084
إِنَّ اللَّهَ يَقْبَلُ تَوْبَةَ عَبْدِهِ مَا لَمْ يُغَرْغِرْ
باب: بلاشبہ اللہ اپنے بندے کی توبہ اس وقت تک قبول کرتا ہے جب تک اسے غرغرہ شروع نہ ہو
حدیث 1085–1085
«إِنَّ اللَّهَ يُبْغِضُ الْعِفْرِيَةَ النِّفْرِيَةَ الَّذِي لَمْ يَرْزَأْ فِي جِسْمِهِ وَلَا مَالِهِ»
باب: بے شک اللہ تعالیٰ ایسے طاقتور شرارتی انسان سے نفرت کرتا ہے جسے اس کے جسم و مال میں کوئی مصیبت نہ پہنچی ہو
حدیث 1086–1086
إِنَّ اللَّهَ كَرِهَ لَكُمُ الْعَبَثَ فِي الصَّلَاةِ
باب: بلاشبہ اللہ نے تمہارے لیے نماز میں لغو کام ناپسند کیا ہے
حدیث 1087–1087
إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ عَنْ قِيلَ وَقَالَ وَإِضَاعَةِ الْمَالِ
باب: بے شک اللہ تمہیں قیل و قال ، مال ضائع کرنے سے منع کرتا ہے
حدیث 1088–1090
إِنَّ اللَّهَ يَغَارُ لِلْمُسْلِمِ، فَلْيَغَرْ
باب: بے شک اللہ مسلمان کے لیے غیرت کھاتا ہے لہٰذا اس (مسلمان) کو بھی غیرت کھانی چاہیے
حدیث 1091–1092
إِنَّ اللَّهَ لَا يَرْحَمُ مِنْ عِبَادِهِ إِلَّا الرُّحَمَاءَ
باب: بے شک اللہ اپنے بندوں میں سے صرف رحم کرنے والوں پر رحم کرتا ہے
حدیث 1093–1093
إِنَّ اللَّهَ لَيَدْرَأُ بِالصَّدَقَةِ سَبْعِينَ مَيْتَةً مِنَ السُّوءِ
باب: بے شک اللہ صدقہ کی وجہ سے ستر بری موتیں دور کر دیتا ہے
حدیث 1094–1094
إِنَّ اللَّهَ لَيَنْفَعُ الْعَبْدَ بِالذَّنْبِ يُذْنِبُهُ
باب: بے شک اللہ بندے کو اس گناہ کے بدلے بھی فائدہ پہنچاتا ہے جو اس سے سرزد ہو
حدیث 1095–1095
إِنَّ اللَّهَ لَيُؤَيِّدُ هَذَا الدِّينَ بِالرَّجُلِ الْفَاجِرِ
باب: بے شک اللہ تعالیٰ ٰ اس دین کی فاجر شخص کے ذریعے بھی مدد کرے گا
حدیث 1096–1097
إِنَّ اللَّهَ لَيَرْضَى عَنِ الْعَبْدِ أَنْ يَأْكُلَ الْأُكْلَةَ أَوْ يَشْرَبَ الشَّرْبَةَ فَيَحْمَدَهُ عَلَيْهَا
باب: جو کھانا کھائے تو اس پر اس (اللہ ) کی حمد کرے یا مشروب پیئے تو اس پر بھی اس (اللہ ) کی حمد کرے
حدیث 1098–1099
«إِنَّ اللَّهَ إِذَا أَنْعَمَ عَلَى عَبْدٍ نِعْمَةً أَحَبَّ أَنْ تُرَى عَلَيْهِ»
باب: بے شک اللہ تعالیٰ جب کسی بندے پر کوئی نعمت انعام کرتا ہے تو اسے اس پر دیکھنا پسند کرتا ہے
حدیث 1100–1102
إِنَّ اللَّهَ لَا يَقْبِضُ الْعِلْمَ انْتِزَاعًا
باب: بے شک اللہ علم کو لوگوں سے چھین کر نہیں اٹھائے گا
حدیث 1103–1107
إِنَّ اللَّهَ يُعْطِي عَلَى نِيَّةِ الْآخِرَةِ
باب: بے شک اللہ آخرت کی نیت پر عطا کرتا ہے
حدیث 1108–1109
إِنَّ اللَّهَ يَسْتَحْيِي مِنَ الْعَبْدِ أَنْ يَرْفَعَ إِلَيْهِ يَدَيْهِ فَيَرُدَّهُمَا خَائِبَتَيْنِ
باب: بے شک اللہ تعالیٰ ٰ بندے سے حیا کرتا ہے کہ وہ (بندہ) اس کی طرف اپنے ہاتھ اٹھائے اور وہ (اللہ ) انہیں خالی لوٹا دے
حدیث 1110–1111
إِنَّ اللَّهَ جَعَلَ لِي الْأَرْضَ مَسْجِدًا وَطَهُورًا
باب: بے شک اللہ نے میرے لیے روئے زمین مسجد اور طہارت بنا دی ہے
حدیث 1112–1112
إِنَّ اللَّهَ زَوَى لِي الْأَرْضَ فَرَأَيْتُ مَشَارِقَهَا وَمَغَارِبَهَا
باب: بے شک میرے رب نے زمین کو میرے لیے سمیٹ دیا تو میں نے اس کے مشرق و مغرب تک کو دیکھ لیا
حدیث 1113–1113
إِنَّ اللَّهَ تَجَاوَزَ لِأُمَّتِي مَا حَدَّثَتْ بِهِ أَنْفُسَهَا
باب: بے شک اللہ نے میری امت سے ان تمام باتوں سے درگزر فرمایا ہے جو ان کے دل میں پیدا ہوتی ہیں
حدیث 1114–1115
إِنَّ اللَّهَ بِقِسْطِهِ وَعَدْلِهِ جَعَلَ الرَّوْحَ وَالْفَرَحَ فِي الْيَقِينِ وَالرِّضَا
باب: بے شک اللہ نے اپنے عدل و انصاف سے راحت و فرحت کو رضا و یقین میں رکھا ہے
حدیث 1116–1116
إِنَّ اللَّهَ كَتَبَ الْغَيْرَةَ عَلَى النِّسَاءِ
باب: بے شک اللہ نے عورتوں پر غیرت فرض کردی ہے
حدیث 1117–1117
إِنَّ اللَّهَ عِنْدَ لِسَانِ كُلِّ قَائِلٍ
باب: بے شک اللہ ہر بات کرنے والی کی زبان کے پاس ہوتا ہے
حدیث 1118–1118
إِنَّ اللَّهَ لَا يَقْبَلُ عَمَلَ عَبْدٍ حَتَّى يَرْضَى قَوْلَهُ
باب: بے شک اللہ تعالیٰ بندے کا عمل اس وقت تک قبول نہیں کرتا جب تک اس کی بات سے راضی نہ ہو جائے
حدیث 1119–1119
إِنَّ اللَّهَ إِذَا أَرَادَ بِقَوْمٍ خَيْرًا ابْتَلَاهُمْ
باب: بے شک الله عز وجل جب کسی قوم کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا سے تو انہیں آزمائش میں ڈال دیتا ہے
حدیث 1120–1121
إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَالِمٌ لَمْ يَنْفَعْهُ اللَّهُ بِعِلْمِهِ
باب: بے شک قیامت کے دن لوگوں میں سب سے سخت عذاب اس عالم کو ہوگا جس کے علم سے اللہ نے اسے فائدہ نہ دیا
حدیث 1122–1122
إِنَّ شَرَّ النَّاسِ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَنْ فَرَقَهُ النَّاسُ اتِّقَاءَ فُحْشِهِ
باب: بے شک اللہ تعالیٰ ٰ کے نزدیک قیامت کے دن لوگوں میں سے بدترین شخص وہ ہوگا جس سے لوگ اس کی فحش کلامی سے بچنے کی وجہ سے ملنا چھوڑ دیں
حدیث 1123–1124
إِنَّ مِنْ شَرِّ النَّاسِ عِنْدَ اللَّهِ عَبْدًا أَذْهَبَ آخِرَتَهُ بِدُنْيَا غَيْرِهِ
باب: بے شک اللہ تعالیٰ ٰکے نزدیک لوگوں میں سے بدترین شخص وہ ہے جس نے کسی کی دنیا ( بنانے ) کی خاطر اپنی آخرت برباد کرلی
حدیث 1125–1125
إِنَّ مِنْ أَشْقَى الْأَشْقِيَاءِ مَنِ اجْتَمَعَ عَلَيْهِ فَقْرُ الدُّنْيَا وَعَذَابُ الْآخِرَةِ
باب: بے شک بدبختوں میں سب سے بڑا بد بخت وہ ہے جس پر دنیا کا فقر اور آخرت کا عذاب اکٹھا ہو گیا
حدیث 1126–1126
إِنِّي أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي بَعْدِي أَعْمَالًا ثَلَاثَةً
باب: بے شک مجھے اپنے بعد اپنی امت پر تین کاموں کا خوف ہے
حدیث 1127–1127
إِنِّي مُمْسِكٌ بِحُجَزِكُمْ عَنِ النَّارِ
باب: بے شک میں تمہاری کمریں پکڑ پکڑ کر (تمہیں ) جہنم سے روک رہا ہوں
حدیث 1128–1133
إِنَّا لَا نَسْتَعْمِلُ عَلَى عَمَلِنَا مَنْ أَرَادَهُ
باب: بے شک ہم اپنے کام (منصب امارت) پر ایسے شخص کو مقرر نہیں کرتے جو اس کا ارادہ رکھتا ہو
حدیث 1134–1134
إِنَّكَ لَا تَدَعُ شَيْئًا اتِّقَاءَ اللَّهِ إِلَّا أَعْطَاكَ اللَّهُ خَيْرًا مِنْهُ
باب: بے شک تو اللہ سے ڈر کر جس چیز کو چھوڑے گا اللہ تجھے اس سے بہتر عطا فرمائے گا
حدیث 1135–1138
إِنَّ مِنْ مُوجِبَاتِ الْمَغْفِرَةِ إِدْخَالَ السُّرُورِ عَلَى أَخِيكَ الْمُسْلِمِ
باب: شک اپنے مسلمان بھائی کو خوش کر دینا مغفرت کو واجب کرنے والے امور میں سے ہے
حدیث 1139–1139
إِنَّ مِنْ مُوجِبَاتِ الْمَغْفِرَةِ بَذْلَ السَّلَامِ
باب: ے شک سلام پھیلانا اور اچھا کلام کرنا مغفرت کو واجب کرنے والے امور میں سے ہے
حدیث 1140–1140
إِنَّ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ، وَإِنَّ اللَّهَ مُسْتَخْلِفُكُمْ فِيهَا، فَنَاظِرٌ كَيْفَ تَعْمَلُونَ
باب: بے شک دنیا بڑی میٹھی اور سرسبز ہے اور بے شک ا اللہ تعالیٰ ٰ تمہیں اس میں جانشین بنا کر دیکھے گا کہ تم کیسے عمل کرتے ہو
حدیث 1141–1144
إِنَّ مِنْ قَلْبِ ابْنِ آدَمَ بِكُلِّ وَادٍ شُعْبَةً
باب: بلا شبہ ابن آدم کے دل کی ہر وادی میں ایک شاخ ہے
حدیث 1145–1145
«إِنَّ أَعْظَمَ نِسَاءِ أُمَّتِي بَرَكَةً أَصْبَحُهُنَّ وَجْهًا وَأَقَلُّهُنَّ مَهْرًا»
باب: بے شک میری امت کی عورتوں میں سب سے زیادہ برکت والی وہ ہے جس کا چہرہ پیارا ہو اور مہر کم ہو
حدیث 1146–1146
إِنَّ هَذَا الدِّينَ مَتِينٌ فَأَوْغِلْ فِيهِ بِرِفْقٍ
باب: بے شک یہ دین نہایت مضبوط ہے اس میں نرمی سے گھسا رہ
حدیث 1147–1148
إِنَّ مِنَ السُّنَّةِ أَنْ يَخْرُجَ الرَّجُلُ مَعَ ضَيْفِهِ إِلَى بَابِ الدَّارِ
باب: بے شک سنت میں سے ہے کہ آدمی اپنے مہمان کو ( رخصت کرتے وقت ) دروازے تک اس کے ساتھ نکلے
حدیث 1149–1150
«إِنَّ رُوحَ الْقُدُسِ نَفَثَ فِي رَوْعِي»
باب: بے شک روح القدس نے میرے دل میں پھونکا
حدیث 1151–1152
إِنَّ مِمَّا أَدْرَكَ النَّاسُ مِنْ كَلَامِ النُّبُوَّةِ الْأُولَى إِذَا لَمْ تَسْتَحِ فَاصْنَعْ مَا شِئْتَ
باب: بے شک پہلی نبوت کی باتوں میں سے جو کچھ لوگوں نے حاصل کیا (اس میں سے یہ بھی ہے ) کہ جب تجھ میں حیاء نہ رہے تو جو جی چاہے کر
حدیث 1153–1156
إِنَّ الْمُصَلِّيَ لَيَقْرَعُ بَابَ الْمَلِكِ
باب: بے شک نمازی (حقیقی) بادشاہ کا درواز کھٹکھٹاتا ہے
حدیث 1157–1157
إِنَّ فِي الصَّلَاةِ لَشُغْلًا
باب: بے شک نماز میں مشغولیت ہوتی ہے
حدیث 1158–1158
إِنَّ رَبِّي أَمَرَنِي أَنْ يَكُونَ نُطْقِي ذِكْرًا
باب: بے شک میرے رب نے مجھے حکم دیا ہے کہ میرا بولنا ذکر ہو
حدیث 1159–1159
إِنَّمَا أَنَا رَحْمَةٌ مُهْدَاةٌ
باب: میں تو ( اللہ تعالیٰ ٰ کی طرف سے ) بھیجی ہوئی رحمت ہوں
حدیث 1160–1161
إِنَّمَا شِفَاءُ الْعِيِّ السُّؤَالُ
باب: بے شک ( مسئلہ ) پوچھ لینا لاعلمی کا علاج ہے
حدیث 1162–1163
إِنَّمَا يَعْرِفُ الْفَضْلَ لِأَهْلِ الْفَضْلِ ذَوُو الْفَضْلِ
باب: اہل فضل ہی فضیلت والوں کا مقام پہنچانتے ہیں
حدیث 1164–1164
إِنَّمَا بُعِثْتُ لِأُتَمِّمَ مَكَارِمَ الْأَخْلَاقِ
باب: مجھے تو اعلیٰ اخلاق کی تعمیل کے لیے بھیجا گیا ہے
حدیث 1165–1165
إِنَّمَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي الْأَئِمَّةَ الْمُضِلِّينَ
باب: مجھے تو اپنی امت پر گمراہ آئمہ کا خطرہ ہے
حدیث 1166–1166
إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالْخَوَاتِيمِ
باب: اعمال کا دارو مدار تو خاتمہ پر ہے
حدیث 1167–1168
إِنَّمَا الْحَلِفُ حِنْثٌ أَوْ نَدَمٌ
باب: قسم یا تو توڑنا پڑتی ہے یا اس پر شرمندہ ہونا پڑتا ہے
حدیث 1169–1170
إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ
باب: اعمال کا دارو مدار تو نیتوں پر ہے
حدیث 1171–1173
إِنَّمَا التَّصْفِيحُ لِلنِّسَاءِ
باب: تالی بجانا تو عورتوں کے لیے ہے
حدیث 1174–1174
إِنَّمَا بَقِيَ مِنَ الدُّنْيَا بَلَاءٌ وَفِتْنَةٌ
باب: دنیا میں آزمائش اور فتنہ ہی باقی رہ گیا ہے
حدیث 1175–1175
إِنَّمَا الرَّضَاعَةُ مِنَ الْمَجَاعَةِ
باب: رضاعت تو بھوک (میں دودھ پینے ) سے ہوتی ہے
حدیث 1176–1177
إِنَّ هَذِهِ الْقُلُوبَ تَصْدَأُ كَمَا يَصْدَأُ الْحَدِيدُ
باب: بے شک یہ دل زنگ آلود ہو جاتے ہیں جس طرح لوہا زنگ آلود ہو جاتا ہے
حدیث 1178–1179
أَلَا إِنَّ عَمَلَ الْجَنَّةِ حَزَنٌ بِرَبْوَةٍ
باب: سنو ! بے شک جنت کا عمل سخت اونچی مشکلات میں گھرا ہوا ہے
حدیث 1180–1180
أَمَا إِنَّ النَّذْرَ وَالْيَمِينَ حِنْثٌ أَوْ نَدَمٌ
باب: بے شک نذر و قسم توڑنا پڑتی ہے یا ان پر شرمندہ ہونا پڑتا ہے
حدیث 1181–1181
لَيْسَ الْخَبَرُ كَالْمُعَايَنَةِ
باب: خبر مشاہدے کی طرح نہیں ہوتی
حدیث 1182–1184
لَيْسَ لِفَاسِقٍ غِيبَةٌ
باب: فاسق کی غیبت نہیں ہوتی
حدیث 1185–1186
لَيْسَ لِعِرْقٍ ظَالِمٍ حَقٌّ
باب: ظالم کی رگ کا کوئی حق نہیں
حدیث 1187–1187
لَيْسَ مِنْ خُلُقِ الْمُؤْمِنِ الْمَلَقُ
باب: مؤمن کے اخلاق میں چاپلوسی نہیں ہوتی
حدیث 1188–1188
لَيْسَ بَعْدَ الْمَوْتِ مُسْتَعْتَبٌ
باب: موت کے بعد طلب توبہ (کا کوئی موقع) نہیں
حدیث 1189–1189
«لَيْسَ كَبِيرَةٌ بِكَبِيرَةٍ مَعَ الِاسْتِغْفَارِ، وَلَا صَغِيرَةٌ بِصَغِيرَةٍ مَعَ الْإِصْرَارِ»
باب: استغفار کے ساتھ کوئی گناہ کبیرہ نہیں رہتا اور اصرار کے ساتھ کوئی صغیرہ گناہ صغیرہ نہیں رہتا
حدیث 1190–1190
لَيْسَ مِنَّا مَنْ تَشَبَّهَ بِغَيْرِنَا
باب: جس نے ہمارے علاوہ کسی اور سے مشابہت اختیار کی وہ ہم میں سے نہیں
حدیث 1191–1191
لَيْسَ مِنَّا مَنْ وَسَّعَ اللَّهُ عَلَيْهِ ثُمَّ قَتَّرَ عَلَى عِيَالِهِ
باب: جس کو اللہ نے (مالی) وسعت دی پھر اس نے اپنے گھر والوں پر تنگی کی وہ ہم میں سے نہیں
حدیث 1192–1192
لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ
باب: جس نے قرآن کو خوش الحانی سے نہ پڑھا وہ ہم میں سے نہیں
حدیث 1193–1202