مسند الشهاب : فہرست ابواب

فہرستِ ابواب

جَفَّ الْقَلَمُ بِالشَّقِيِّ وَالسَّعِيدِ، وَفُرِغَ مِنْ أَرْبَعٍ: مِنَ الْخُلُقِ وَالْخَلْقِ، وَالْأَجَلِ، وَالرِّزْقِ

باب: نیک بخت اور بد بخت کے بارے میں لکھ کر قلم خشک ہو چکے ہیں اور چار چیزوں سے فراغت ہو چکی ہے : اخلاق ، پیدائش ، موت اور رزق

حدیث 601–601

فَرَغَ اللَّهُ إِلَى كُلِّ عَبْدٍ مِنِ خَمْسٍ: مِنْ عَمَلِهِ، وَأَجَلِهِ، وَأَثَرِهِ، وَرِزْقِهِ وَمَضْجَعِهِ لَا يَتَعَدَّاهُنَّ عَبْدٌ

باب: اللہ ہر بندے کی پانچ چیزوں ( کو لکھ کر ان ) سے فارغ ہو چکا ہے : اس کا عمل ، اس کی موت ، اس کی زندگی ، اس کا رزق اور اس کا ٹھکانا ، کوئی بندہ ان (کے متعلق اللہ کی لکھت) سے آگے نہیں بڑھ سکتا

حدیث 602–602

قَدْ جَفَّ الْقَلَمُ بِمَا أَنْتَ لَاقٍ

باب: جو کچھ تجھ پر گزرنے والا ہے قلم اسے لکھ کر خشک ہو چکا ہے

حدیث 603–604

تَجِدُونَ مِنْ شَرِّ النَّاسِ ذَا الْوَجْهَيْنِ يَأْتِي هَؤُلَاءِ بِوَجْهٍ وَهَؤُلَاءِ بِوَجْهٍ

باب: تم لوگوں میں سب سے برا دو رُخے شخص کو پاؤ گے جو ان کے پاس ایک رخ لے کر جاتا ہے اور ان کے پاس دوسرا رخ لے کر جاتا ہے

حدیث 605–606

يَذْهَبُ الصَّالِحُونَ أَسْلَافًا الْأَوَّلَ فَالْأَوَّلَ، حَتَّى لَا يَبْقَى إِلَّا حُثَالَةٌ كَحُثَالَةِ التَّمْرِ وَالشَّعِيرِ لَا يُبَالِي اللَّهُ بِهِمْ

باب: لے نیک لوگ ایک ایک کر کے اٹھتے چلے جائیں گے یہاں تک کہ جو یا کھجور کے بھوسے کی مانند ردی قسم کے لوگ ہی باقی رہ جائیں گے ، اللہ ان کی کچھ پروا نہیں کرے گا

حدیث 607–609

يُبْصِرُ أَحَدُكُمُ الْقَذَى فِي عَيْنِ أَخِيهِ وَيَدَعُ الْجِذْعَ فِي عَيْنِهِ

باب: ”تم میں سے کوئی اپنے بھائی کی آنکھ میں تنکا دیکھ لیتا ہے اور اپنی آنکھ میں شہتیر چھوڑ دیتا ہے

حدیث 610–610

كَبُرَتْ خِيَانَةً أَنْ تُحَدِّثَ أَخَاكَ حَدِيثًا هُوَ لَكَ بِهِ مُصَدِّقٌ وَأَنْتَ لَهُ كَاذِبٌ

باب: بڑی خیانت یہ ہے کہ تو اپنے بھائی سے کوئی ایسی بات کرے جس میں وہ تجھے سچا سمجھے جبکہ تو اس سے جھوٹ بولے

حدیث 611–613

«كَأَنَّ الْحَقَّ فِيهَا عَلَى غَيْرِنَا وَجَبَ، وَكَأَنَّ الْمَوْتَ فِيهَا عَلَى غَيْرِنَا كُتِبَ، وَكَأَنَّ الَّذِينَ نُشَيِّعُ مِنَ الْأَمْوَاتِ سَفْرٌ عَمَّا قَلِيلٍ إِلَيْنَا عَائِدُونَ، نُبَوِّئُهُمْ أَجْدَاثُهُمْ وَنَأْكُلُ تُرَاثَهُمْ كَأَنَّا مُخَلَّدُونَ بَعْدَهُمْ، قَدْ نَسِينَا كُلَّ وَاعِظَةٍ، وَأَمِنَّا كُلَّ جَائِحَةٍ، طُوبَى لِمَنْ شَغَلَهُ عَيْبُهُ عَنْ عُيُوبِ النَّاسِ، وَأَنْفَقَ مِنْ مَالٍ اكْتَسَبَهُ مِنْ غَيْرِ مَعْصِيَةٍ وَخَالَطَ أَهْلَ الْفِقْهِ الْحِكْمَةِ، وَجَانَبَ أَهْلَ الذُّلِّ وَالْمَعْصِيَةِ، طُوبَى لِمَنْ ذَلَّ فِي نَفْسِهِ وَحَسُنَتْ خَلِيقَتُهُ، وَأَنْفَقَ الْفَضْلَ مِنْ مَالِهِ، وَأَمْسَكَ الْفَضْلَ مِنْ قَوْلِهِ، وَوَسِعَتْهُ السُّنَّةُ وَلَمْ يَعْدُهَا إِلَى الْبِدْعَةِ»

باب: یسے لگتا ہے جیسے حق اس دنیا میں (ہمارے بجائے) ہمارے غیروں پر واجب ہوا ہے اور جیسے موت اس (دنیا) میں ( ہم پر نہیں) ہمارے غیروں پر لکھی گئی ہے جیسے مُردوں میں سے جن کی ہم مشایعت کرے ہیں وہ مسافر ہیں اور تھوڑے ہی عرصے تک ہماری طرف واپس آنے والے ہیں، ہم خود انہیں ان کی قبروں میں دفن کرتے ہیں اور ان کی میراث ایسے کھاتے ہیں جیسے ہم ان کے بعد ہمیشہ رہیں گے ہم تو ہر طرح کی نصیحت بھول چکے ہیں اور ہر مصیبت سے امن میں ہیں، خوشخبری ہے اس شخص کے لئے جس کے عیب اسے لوگوں کے عیوب سے غافل رکھیں اور وہ اپنے کمائے ہوئے مال کو گناہ کی جگہ پر خرچ نہ کرے اور اہل فقہ و حکمت سے میل جول رکے اور اہل ذلت و گناہ سے علیحدہ رہے ، خوشخبری ہے اس شخص کے لئے جس نے اپنے آپ کو کمتر سمجھا اور اپنے اخلاق کو اچھا کیا اور ضرورت سے زائد مال میں سے خرچ کیا اور غیر ضروری بات سے رکا رہا اور سنت نے اسے وسیع کیا اور اس چھوڑ کر بدعت کی طرف مائل نہ ہوا۔

حدیث 614–614

طُوبَى لِمَنْ طَابَ كَسْبُهُ، وَصَلُحَتْ سَرِيرَتُهُ، وَكَرُمَتْ عَلَانِيَتُهُ، وَعَزَلَ عَنِ النَّاسِ شَرَّهُ، طُوبَى لِمَنْ عَمِلَ بِعِلْمِهِ

باب: خوشخبری ہے اس شخص کے لئے جس کی کمائی پاکیزہ ہو، جس کا باطن اچھا ہو، جس کا ظاہر عمدہ ہو اور جس نے اپنی برائی لوگوں سے دور رکھی ، خوشخبری ہے اس شخص کے لئے جس نے اپنے علم پر عمل کیا

حدیث 615–615

طُوبَى لِمَنْ هُدِيَ لِلْإِسْلَامِ، وَكَانَ عَيْشُهُ كَفَافًا وَقَنَعَ

باب: خوشخبری ہے اس شخص کے لیے جسے اسلام کی ہدایت مل گئی اور جس کی گزران بقدر کفاف ہو اور وہ قناعت کی دولت سے بہرہ ور ہو

حدیث 616–617

ابْنَ آدَمَ عِنْدَكَ مَا يَكْفِيكَ وَأَنْتَ تَطْلُبُ مَا يُطْغِيكَ، ابْنَ آدَمَ لَا بِقَلِيلٍ تَقْنَعُ، وَلَا مِنْ كَثِيرٍ تَشْبَعُ

باب: ابن آدم ! تیرے پاس وہ ہے جو تجھے کافی ہے جبکہ تو ایسی چیز طلب کرتا ہے جو تجھے سرکش بنا دے ۔ ابن آدم ! تو تھوڑے پر قناعت نہیں کرتا اور زیادہ سے سیر نہیں ہوتا

حدیث 618–618

اشْفَعُوا تُؤْجَرُوا

باب: تم سفارش کرو تمہیں اجر دیا جائے گا

حدیث 619–621

سَافِرُوا تَصِحُّوا وَتَغْنَمُوا

باب: سفر کیا کر و صحت مند رہوگے اور غنیمتیں حاصل کرو گے

حدیث 622–623

يَسِّرُوا وَلَا تُعَسِّرُوا، وَسَكِّنُوا وَلَا تُنَفِّرُوا

باب: آسانی کرو سختی نہ کرو ، اطمینان دلاونفرت نہ پھیلاؤ

حدیث 624–625

قَارِبُوا وَسَدِّدُوا

باب: میانہ روی اختیار کرو اور سید ھے سیدھے رہو

حدیث 626–628

زُرْ غِبًّا تَزْدَدْ حُبًّا

باب: وقتاً فوقتاً ( اپنے مسلمان بھائی کی ) زیارت کیا کر محبت میں اضافہ ہوگا

حدیث 629–632

قَيِّدْهَا وَتَوَكَّلْ

باب: اسے باندھ اور (پھر اللہ پر ) توکل کر

حدیث 633–633

ابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ

باب: جن کی تو عیال داری کرتا ہے (صدقہ و خیرات ) ان سے شروع کر

حدیث 634–634

أُخْبُرْ تَقْلِهْ، وَثِقَ بِالنَّاسِ رُوَيْدًا

باب: تو لوگوں کو آزما (جب تو انہیں آزمائے گا تو ان کے دلی جذبات تجھ پر عیاں ہو جائیں گے تو ) تو ان سے قطع تعلق پر مجبور ہو جائے گا

حدیث 635–636

قَيِّدُوا الْعِلْمَ بِالْكِتَابِ

باب: علم کولکھ کر محفوظ کر لو

حدیث 637–637

أَقِلَّ مِنَ الدَّيْنِ تَكُنْ حُرًّا، وَأَقِلَّ مِنَ الذُّنُوبِ يَهُنْ عَلَيْكَ الْمَوْتُ، وَانْظُرْ فِي أَيِّ نِصَابٍ تَضَعُ وَلَدَكَ فَإِنَّ الْعِرْقَ دَسَّاسٌ.

باب: قرض کم لو آزاد رہو گے ، گناہ کم کرو موت تم پر آسان رہے گی ، اور دیکھ سوچ لو کہ ( حصول ) اولاد (کے لیے اپنا نطفہ ) کہاں گرا رہے ہو کیونکہ (قرابت کی) رگ ( بڑوں کا اخلاق اولاد میں ) کھینچ لانے والی ہے

حدیث 638–638

«كُنَّ وَرِعًا تَكُنْ أَعْبُدَ النَّاسِ، وَكُنَّ قَنِعًا تَكُنْ أَشْكَرَ النَّاسِ، وَأَحْبِبِ لِلنَّاسِ مَا تُحِبُّ لِنَفْسِكَ تَكُنْ مُؤْمِنًا، وَأَحْسِنْ مُجَاوَرَةَ مَنْ جَاوَرَكَ تَكُنْ مُسْلِمًا»

باب: پرہیز گار بنو لوگوں میں سب سے زیادہ عبادت گزار ہو جاؤ گے ، قناعت اختیار کرو لوگوں میں سب سے زیادہ شکر گزار بن جاؤ گے، لوگوں کے لیے وہی پسند کرو جو اپنے لیے پسند کرتے ہو مومن بن جاؤ گے اور اپنے پڑوسی کے ساتھ اچھا سلوک کرو ( حقیقی ) مسلمان بن جاؤ گے

حدیث 639–641

أَبَا هِرٍّ أَحْسِنْ جِوَارَ مَنْ جَاوَرَكَ تَكُنْ مُسْلِمًا وَأَحْسَنْ مُصَاحَبَةِ مَنْ صَاحَبَكَ تَكُنْ مُؤْمِنًا، وَاعْمَلْ بِفَرَائِضِ اللَّهِ تَكُنْ عَابِدًا، وَارْضَ بِقَسْمِ اللَّهِ تَكُنْ زَاهِدًا

باب: ابوہر ! اپنے پڑوسی کے ساتھ اچھا سلوک کرو (حقیقی) مسلمان بن جاؤ گے ، اپنے ساتھی کے ساتھ حسن سلوک کرو مومن بن جاؤ گے ، اللہ کے فرائض پر عمل کر و عبادت گزار بن جاؤ گے اور اللہ کی تقسیم پر راضی رہو زاہد بن جاؤ گے ۔

حدیث 642–642

ازْهَدْ فِي الدُّنْيَا يُحِبُّكَ اللَّهُ، وَازْهَدْ فِيمَا فِي أَيْدِي النَّاسِ يُحِبُّكَ النَّاسُ

باب: دنیا سے بے رغبتی اختیار کرو اللہ تم سے محبت کرے گا اور لوگوں کے پاس جو کچھ ہے اس سے بے نیاز رہو لوگ تم سے محبت کریں گے

حدیث 643–643

كُنَّ فِي الدُّنْيَا كَأَنَّكَ غَرِيبٌ أَوْ كَأَنَّكَ عَابِرُ سَبِيلٍ، وَعَدَّ نَفْسَكَ فِي أَصْحَابِ الْقُبُورِ

باب: دنیا میں ایسے رہو گویا ایک پردیسی ہو یا گویا ایک راہ گیر ہو اور اپنے آپ کو قبر والوں میں شمار کرو

حدیث 644–644

«دَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَى مَا لَا يَرِيبُكُ»

باب: جس چیز میں شک ہو اسے چھوڑ کر اسے اختیار کرو جس میں شک نہ ہو

حدیث 645–645

انْصُرْ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا

باب: اپنے بھائی کی مدد کرو خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم ۔

حدیث 646–646

ارْحَمْ مَنْ فِي الْأَرْضِ يَرْحَمْكَ مَنْ فِي السَّمَاءِ

باب: تم زمین والوں پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کرے گا

حدیث 647–647

اسْمَحْ يُسْمَحْ لَكَ

باب: نرمی برتو تمہارے ساتھ بھی نرمی برتی جائے گی

حدیث 648–648

أَسْبِغِ الْوُضُوءَ يَزِدْ فِي عُمُرِكَ، وَسَلِّمْ عَلَى أَهْلِ بَيْتِكَ يَكْثُرْ خَيْرُ بَيْتِكَ

باب: وضو مکمل کرو تمہاری عمر میں اضافہ ہوگا ، اپنے گھر والوں کو سلام کرو تمہارے گھر میں خیر و برکت بڑھے گی

حدیث 649–649

اسْتَعْفِفْ عَنِ السُّؤَالِ مَا اسْتَطَعْتَ

باب: جہاں تک ممکن ہو مانگنے سے بچو

حدیث 650–650

قُلِ الْحَقَّ وَإِنْ كَانَ مُرًّا

باب: حق بات کہو اگر چہ وہ کڑوی ہی ہو

حدیث 651–651

«اتَّقِ اللَّهَ حَيْثُ كُنْتَ، وَأَتْبِعِ السَّيِّئَةَ الْحَسَنَةَ تَمْحُهَا، وَخَالِقِ النَّاسَ بِخُلُقٍ حَسَنٍ»

باب: جہاں کہیں بھی ہو اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور گناہ کے بعد نیکی کرلیا کرو وہ (نیکی) اس (گناہ) کو مٹا دے گی اور لوگوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آؤ

حدیث 652–652

بُلُّوا أَرْحَامَكُمْ وَلَوْ بِالسَّلَامِ

باب: اپنے رشتے ناطے تروتازہ رکھو اگر چہ سلام کے ذریعے ہی ہو

حدیث 653–654

تَهَادَوْا تَزْدَادُوا حُبًّا، وَهَاجِرُوا تُورِثُوا أَبْنَاءَكُمْ مَجْدًا، وَأَقِيلُوا الْكِرَامَ عَثَرَاتِهِمْ

باب: آپس میں تحائف دیا کرو باہمی محبت بڑھے گی ، ہجرت کیا کرو تمہاری آل اولاد کی عزت و بزرگی میں اضافہ ہوگا اور معزز لوگوں کی خطاؤں سے درگزر کیا کرو

حدیث 655–655

تَهَادَوْا فَإِنَّ الْهَدِيَّةَ تُذْهِبُ وَحَرَ الصَّدْرِ

باب: آپس میں تحائف دیا کرو کیونکہ تحفہ سینے کا کینہ دور کرتا ہے

حدیث 656–656

تَهَادَوْا تَحَابُّوا

باب: آپس میں تحائف دیا کرو باہمی محبت پیدا ہوگی

حدیث 657–657

تَهَادَوْا بَيْنَكُمْ فَإِنَّ الْهَدِيَّةَ تُذْهِبُ بِالسَّخِيمَةِ

باب: آپس میں تحائف دیا کرو کیونکہ تحفہ کینے کو دور کرتا ہے

حدیث 658–658

تَهَادَوْا فَإِنَّهُ يُضَعِّفُ الْحُبَّ وَيَذْهَبُ بِغَوَائِلِ الصَّدْرِ

باب: آپس میں تحائف دیا کرو کیونکہ یہ محبت بڑھاتا ہے اور سینے کی کدورتیں دور کرتاہے

حدیث 659–659

تَهَادَوْا فَإِنَّ الْهَدِيَّةَ تَذْهَبُ بِالضَّغَائِنِ

باب: آپس میں تحائف دیا کرو کیونکہ تحفہ عداوت دور کرتا ہے

حدیث 660–660

اطْلُبُوا الْخَيْرَ عِنْدَ حِسَانِ الْوُجُوهِ

باب: خیر و بھلائی خوبصورت چہروں کے پاس طلب کرو ۔

حدیث 661–661

بَلِّغُوا عَنِّي وَلَوْ آيَةً، وَحَدِّثُوا عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَلَا حَرَجَ

باب: مجھ سے ( جو سنو آ گے ) پہنچا دو ، خواہ ایک آیت ہی ہو اور بنی اسرائیل سے بیان کرو کوئی حرج نہیں

حدیث 662–662

اتَّقُوا فِرَاسَةَ الْمُؤْمِنِ فَإِنَّهُ يَنْظُرُ بِنُورِ اللَّهِ

باب: مومن کی فراست سے ڈرو کیونکہ وہ اللہ کے نور سے دیکھتا ہے

حدیث 663–663

اتَّقُوا الْحَرَامَ فِي الْبُنْيَانِ فَإِنَّهُ أَسَاسُ الْخَرَابِ

باب: تعمیرات کے سلسلے میں حرام مال سے بچو کیونکہ وہ خرابی کی جڑ ہے

حدیث 664–664

أَكْرِمُوا أَوْلَادَكُمْ وَأَحْسِنُوا آدَابَهُمْ

باب: اپنی اولاد کو عزت دو اور انہیں اچھے ادب سکھاؤ

حدیث 665–665

قُولُوا خَيْرًا تَغْنَمُوا، وَاسْكُتُوا عَنْ شَرٍّ تَسْلَمُوا

باب: اچھی بات کہو فائدہ میں رہو گے اور بری بات سے خاموش رہو سلامتی میں رہو گے

حدیث 666–666

تَخَيَّرُوا لِنُطَفِكُمْ

باب: اپنے نطفوں کے لیے (بہتر عورتوں کا ) انتخاب کرو

حدیث 667–667

أَكْثِرُوا مِنْ ذِكْرِ هَادِمِ اللَّذَّاتِ

باب: لذتوں کو تباہ کرنے والی (موت) کو کثرت سے یاد کرو

حدیث 668–671

رَوِّحُوا الْقُلُوبَ سَاعَةً بِسَاعَةٍ

باب: گھڑی دو گھڑی دلوں کو راحت پہنچا لیا کرو

حدیث 672–672

اعْتَمُّوا تَزْدَادُوا حِلْمًا

باب: عمامہ باندھا کرو تمہارے حلم میں اضافہ ہوگا

حدیث 673–673

«اعْمَلُوا فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ»

باب: تم عمل کرتے رہو ہر شخص کے لئے وہ عمل آسان کردیا جاتا ہے جس کے لئے وہ پید کیا گیا ہے

حدیث 674–674

تَزَوَّجُوا الْوَدُودَ الْوَلُودَ

باب: محبت کرنے والی ، زیادہ بچے جننے والی عورت سے شادی کرو

حدیث 675–675

تَسَحَّرُوا فَإِنَّ فِي السَّحُورِ بَرَكَةً

باب: سحری کیا کرو کیونکہ سحری میں برکت ہے

حدیث 676–677

اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ

باب: آگ سے بچو اگر چہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ساتھ ہی ہو

حدیث 678–684

«اتَّقُوا الشُّحَّ فَإِنَّهُ أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ»

باب: کنجوسی سے بچو کیونکہ اس نے تم سے پہلے لوگوں کو ہلاک کر دیا تھا

حدیث 685–686

اسْتَغْنُوا عَنِ النَّاسِ وَلَوْ بِشَوْصِ سِوَاكٍ

باب: لوگوں سے بے نیاز رہو اگر چہ مسواک ہی کا معاملہ ہو

حدیث 687–688

«اعْرُوا النِّسَاءَ يَلْزَمْنَ الْحِجَالَ»

باب: عورتوں کو واجبی سے کپڑے دو تاکہ وہ اپنے گھروں میں ٹکی رہیں

حدیث 689–689

«اسْتَوْصُوا بِالنِّسَاءِ خَيْرًا فَإِنَّهُنَّ عَوَانٍ عِنْدَكُمْ»

باب: عورتوں کے بارے میں خیر کی نصیحت قبول کرو کیونکہ وہ تمہارے پاس قیدی ہیں

حدیث 690–690

«حَصِّنُوا أَمْوَالَكُمْ بِالزَّكَاةِ، وَدَاوُوا مَرْضَاكُمْ بِالصَّدَقَةِ، وَأَعِدُّوا لِلْبَلَاءِ الدُّعَاءَ»

باب: اپنے مالوں کو زکواۃ کے ذریعے محفوظ کرو، اپنے مریضوں کا صدقہ کے ذریعے علاج کرو اور مصیبت کا دعا کے ذریعے سامنا کرو

حدیث 691–691

«اغْتَنِمُوا الدُّعَاءَ عِنْدَ الرِّقَّةِ فَإِنَّهَا رَحْمَةٌ»

باب: رقت طاری ہوتے وقت دعا کو غنیمت جانو کیونکہ وہ رحمت ہے

حدیث 692–692

«أَلِظُّوا بِيَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ»

باب: (اپنی دعاؤں میں) یا ذالجلال والاکرام کو خوب اہتمام کرو

حدیث 693–693

«الْتَمِسُوا الرِّزْقَ فِي خَبَايَا الْأَرْضِ»

باب: رزق کھیتی میں تلاش کرو

حدیث 694–695

«تَفَرَّغُوا مِنْ هُمُومِ الدُّنْيَا مَا اسْتَطَعْتُمْ»

باب: جہاں تک ہوسکے دنیا کے غموں سے فارغ رہو

حدیث 696–696

«كِيلُوا طَعَامَكُمْ يُبَارَكْ لَكُمْ فِيهِ»

باب: اپنا غلہ ماپ لیا کرو تمہارے لیے برکت ہوگی

حدیث 697–698

«اطْلُبُوا الْفَضْلَ عِنْدَ الرُّحَمَاءِ مِنْ أُمَّتِي، تَعِيشُوا فِي أَكْنَافِهِمْ»

باب: تم خیر و بھلائی میرے بندوں میں سے رحم کرنے والوں کے پاس طلب کرو ان کے سائے میں زندگی گزارو

حدیث 699–700

اطْلُبُوا الْخَيْرَ دَهْرَكُمْ

باب: خیر وبھلائی ہر وقت طلب کرو

حدیث 701–701

اجْمَعُوا وُضُوءَكُمْ جَمَعَ اللَّهُ شَمْلَكُمْ

باب: وضو کا پانی جمع کرو اللہ تمہارے پراگندہ حالات درست فرما دے گا

حدیث 702–702

«نَوِّرُوا بِالْفَجْرِ فَإِنَّهُ أَعْظَمُ لِلْأَجْرِ» ،

باب: فجر کو خوب روشن کرو کیونکہ وہ ثواب میں زیادہ باعث اجر ہے

حدیث 703–703

تَمَسَّحُوا بِالْأَرْضِ فَإِنَّهَا بِكُمْ بَرَّةٌ

باب: زمین سے تمیم کرو کیونکہ وہ تم پر شفقت کرنے والی ہے

حدیث 704–705

«دَعُوا النَّاسَ يَرْزُقُ اللَّهُ بَعْضَهُمْ مِنْ بَعْضٍ»

باب: لوگوں کو (آزاد) چھوڑ دو اللہ تعالیٰ بعض کو بعض کے ذریعے رزق دیتا ہے

حدیث 706–706

اسْتَعِينُوا عَلَى أُمُورِكُمْ بِالْكِتْمَانِ

باب: اپنے معاملات کو پوشیدہ رکہنے سے مدد حاصل کرو

حدیث 707–707

اسْتَعِينُوا عَلَى إِنْجَاحِ الْحَوَائِجِ بِالْكِتْمَانِ لَهَا

باب: اپنی ضروریات پوری کرنے پر رازوں کو پوشیدہ رکھنے سے مدد حاصل کرو

حدیث 708–708

الْتَمِسُوا الْجَارَ قَبْلَ شِرَاءِ الدَّارِ

باب: گھر خریدنے سے پہلے اچھا پڑوسی تلاش کرو

حدیث 709–709

«تَدَاوَوْا فَإِنَّ الَّذِي أَنْزَلَ الدَّاءَ أَنْزَلَ الدَّوَاءَ»

باب: تم علاج معالجہ کرو کیونکہ جس ذات نے بیماری اتاری ہے اس نے دوا بھی اتاری ہے

حدیث 710–710

«احْثُوا فِي وَجْهِ الْمَدَّاحِينَ التُّرَابَ»

باب: ( روبرو ) تعریف کرنے والوں کے چہروں پر مٹی ڈالو

حدیث 711–711

أَحْسِنُوا إِذَا وُلِّيتُمْ، وَاعْفُوا عَمَّا مَلَكْتُمْ

باب: جب تمہیں امارت سونپی جائے تو اچھا معاملہ کرو اور اپنی رعایا سے درگزر کرو

حدیث 712–712

أَطْعِمُوا طَعَامَكُمُ الْأَتْقِيَاءَ، وَأُولُوا مَعْرُوفَكُمُ الْمُؤْمِنِينَ

باب: اپنا کھانا متقی لوگوں کو کھلاؤ اور مومنوں کے ساتھ بھلائی کرو

حدیث 713–714

«اسْتَعِيذُوا بِاللَّهِ مِنْ طَمَعٍ يَهْدِي إِلَى طَبْعٍ»

باب: اس لالچ سے اللہ کی پناہ مانکو جو (دلوں پر) مہر لگنے کی طرف پہنچا دے

حدیث 715–715

أَجْمِلُوا فِي طَلَبِ الدُّنْيَا

باب: حصول دنیا کے لیے اچھا طریقہ اختیار کرو

حدیث 716–716

أَصْلِحُوا دُنْيَاكُمْ، وَاعْمَلُوا لِآخِرَتِكُمْ

باب: تم اپنی دنیا کو درست رکھو اور اپنی آخرت کے لیے عمل کرو

حدیث 717–717

«أَفْشُوا السَّلَامَ تَسْلَمُوا»

باب: سلام کو عام کرو سلامت رہو گے

حدیث 718–718

أَفْشُوا السَّلَامَ، وَأَطْعِمُوا الطَّعَامَ

باب: سلام عام کرو ، کھانا کھلاؤ

حدیث 719–719

احْفَظُونِي فِي أَصْحَابِي فَإِنَّهُمْ خِيَارُ أُمَّتِي

باب: میرے صحابہ کے بارے میں میرا خیال رکھو ، بے شک وہ میری امت کے بہترین لوگ ہیں

حدیث 720–720

«احْفَظُونِي فِي عِتْرَتِي»

باب: میری عترت (خاص الخاص رشتے داروں) کے بارے میں میرا خیال رکھو

حدیث 721–721

اسْتَرْشِدُوا ذَوِي الْعُقُولِ تُرْشَدُوا

باب: عقل والوں سے راہنمائی طلب کرو راہنمائی پا لو گے

حدیث 722–722

تُوبُوا إِلَى رَبِّكُمْ قَبْلَ أَنْ تَمُوتُوا

باب: مرنے سے پہلے اپنے رب کی طرف رجوع کر لو

حدیث 723–724

تَجَافُوا عَنْ عُقُوبَةِ ذَوِي الْمُرُوءَةِ مَا لَمْ يَكُنْ حَدًّا

باب: جب کسی شرعی حد کا معاملہ نہ ہو تو صاحب مروت لوگوں کو سزا دینے سے پہلو تہی کرو

حدیث 725–725

تَجَافُوا عَنْ ذَنْبِ السَّخِيِّ، فَإِنَّ اللَّهَ آخِذٌ بِيَدِهِ كُلَّمَا عَثَرَ

باب: سخی آدمی کی لغزش سے پہلو تہی کرو کیونکہ وہ جب بھی پھسلتا ہے اللہ اس کا ہاتھ تھام لینے والا ہے

حدیث 726–726

عُودُوا الْمَرِيضَ

باب: مریض کی عیادت کرو

حدیث 727–727

لِيَكُنْ بَلَاغُ أَحَدِكُمْ فِي الدُّنْيَا زَادَ الرَّاكِبِ

باب: تم میں سے ہر شخص کا دنیا میں اتنا ہی خرج وحصہ ہونا چاہیے جتنا کہ ایک سوار کا تو شہ ہوتا ہے

حدیث 728–728

اغْتَنِمْ خَمْسًا قَبْلَ خَمْسٍ

باب: پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو

حدیث 729–729

لِيَأْخُذِ الْعَبْدُ مِنْ نَفْسِهِ لِنَفْسِهِ

باب: بندے کو چاہیے کہ اپنے نفس سے اپنے لیے ( تو شہ اور زاد راہ ) پکڑ لے

حدیث 730–730

كُونُوا فِي الدُّنْيَا أَضْيَافًا

باب: دنیا میں مہمان بن کر رہو

حدیث 731–731

أَكْرِمُوا الشُّهُودَ

باب: گواہوں کی عزت کرو

حدیث 732–732

اتَّقُوا دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ

باب: مظلوم کی بددعا سے بچو

حدیث 733–733

ارْحَمُوا ثَلَاثَةً

باب: تین آدمیوں پر رحم کھاؤ

حدیث 734–734

تَعَشُّوا وَلَوْ بِكَفٍّ مِنْ حَشَفٍ

باب: رات کا کھانا کھایا کرو اگرچہ مٹھی بھر ردی کھجور ہی کیوں نہ ہو

حدیث 735–735

انْظُرُوا إِلَى مَنْ هُوَ أَسْفَلَ مِنْكُمْ

باب: جو تم سے نچلے درجے میں ہے اس کی طرف دیکھو

حدیث 736–737

«أَمِطِ الْأَذَى عَنْ طَرِيقِ الْمُسْلِمِينَ تَكْثُرُ حَسَنَاتُكَ»

باب: مسلمانوں کے راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دیا کر تیری نیکیوں میں اضافہ ہوگا

حدیث 738–738

أَحْبِبْ حَبِيبَكَ هَوَّنًا مَا

باب: اپنے دوست سے ایک حد تک ہی محبت کر

حدیث 739–739

أُوصِيكَ بِتَقْوَى اللَّهِ فَإِنَّهُ رَأْسُ أَمْرِكَ

باب: میں تجھے اللہ کا تقویٰ اختیار کرنے کی وصیت کرتا ہوں کیونکہ وہ تیرے کام کی بنیاد ہے

حدیث 740–740

اقْرَأِ الْقُرْآنَ مَا نَهَاكَ

باب: قرآن پڑھ وہ تجھے (برائی سے ) روکے گا

حدیث 741–741

أَدِّ الْأَمَانَةَ إِلَى مَنِ ائْتَمَنَكَ

باب: جس نے تیرے پاس امانت رکھی ہو اس کی امانت ادا کر

حدیث 742–743

أَعْطُوا الْأَجِيرَ أَجْرَهُ قَبْلَ أَنْ يَجِفَّ عَرَقُهُ

باب: مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری ادا کردو

حدیث 744–744

احْفَظِ اللَّهَ يَحْفَظْكَ

باب: تو اللہ (کے احکام) کی حفاظت کر اللہ تیری حفاظت کرے گا

حدیث 745–745

عِشْ مَا شِئْتَ فَإِنَّكَ مَيِّتٌ

باب: آپ جتنا چاہیں جی لیں بالآخر آپ نے مرنا ہے

حدیث 746–746

اصْنَعِ الْمَعْرُوفَ إِلَى مَنْ هُوَ أَهْلُهُ

باب: اس شخص کے ساتھ نیکی کر جو اس کا مستحق ہو

حدیث 747–747

اشْتَدِّي أَزْمَةٌ تَنْفَرِجِي

باب: اے سختی ! تو جہاں تک پہنچنا چاہتی ہے پہنچ جا ( بالآخر خود بخود ) تو دور ہو جائے گی

حدیث 748–748

أَنْفِقْ يَا بِلَالُ، وَلَا تَخْشَ مِنْ ذِي الْعَرْشِ إِقْلَالًا

باب: اے بلال ! تم خرچ کرو اور عرش والے سے کمی کا خوف نہ کرو

حدیث 749–750

بَشِّرِ الْمَشَّائِينَ فِي ظُلَمِ اللَّيْلِ إِلَى الْمَسَاجِدِ بِالنُّورِ التَّامِّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ

باب: رات کے اندھیروں میں چل کر مسجدوں کی طرف آنے والوں کو روز قیامت مکمل نور کی بشارت دے دو

حدیث 751–756

«عَلَيْكَ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاكَ»

باب: دین دار عورت حاصل کر تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں

حدیث 757–757

عَلَيْكُمْ مِنَ الْأَعْمَالِ بِمَا تُطِيقُونَ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَمَلُّ حَتَّى تَمَلُّوا

باب: ان اعمال کو لازم پکڑو جن کی تم طاقت رکھتے ہو کیونکہ اللہ نہیں تھکتا تم تھک جاتے ہو

حدیث 758–758

إِذَا وَزَنْتُمْ فَأَرْجِحُوا

باب: جب تم تولو تو جھکا کر تولو

حدیث 759–759

إِذَا أَتَاكُمْ كَرِيمُ قَوْمٍ فَأَكْرِمُوهُ

باب: جب تمہارے پاس کسی قوم کا کوئی معز زشخص آئے تو اس کی عزت کرو

حدیث 760–762

إِذَا جَاءَكُمُ الزَّائِرُ فَأَكْرِمُوهُ

باب: جب تمہارے پاس ملاقات کرنے والا آئے تو اس کی عزت کرو

حدیث 763–763

«إِذَا غَضِبْتَ فَاسْكُتْ»

باب: جب تجھے غصہ آئے تو خاموش ہوجا

حدیث 764–764

إِذَا أَحَبَّ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ فَلْيُعْلِمْهُ

باب: جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی سے محبت کرے تو اسے آگاہ کر دے

حدیث 765–766

«إِذَا بُويِعَ لِخَلِيفَتَيْنِ فَاقْتُلُوا الْآخَرَ مِنْهُمَا»

باب: جب دو خلیفوں کے لئے بیعت لی جائے تو ان میں سے دوسرے کو قتل کردو

حدیث 767–767

«إِذَا تَمَنَّى أَحَدُكُمْ فَلْيَنْظُرْ مَا يَتَمَنَّى فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي مَا كُتِبَ لَهُ مِنْ أُمْنِيَّتِهِ»

باب: جب تم میں سے کوئی شخص آرزو کرے تو اسے دیکھ لینا چاہئے کہ وہ کس چیز کی آرزو کر رہا ہے کیونکہ اسے علم نہیں کہ اس کی آرزو میں سے اس کے لئے کیا کچھ لکھا جائے گا

حدیث 768–768

«مَا عَالَ مَنِ اقْتَصَدَ»

باب: جس نے میانہ روی اختیار کی وہ محتاج نہیں ہوگا

حدیث 769–770

مَا أَعَزَّ اللَّهُ بِجَهْلٍ قَطُّ

باب: الله تعالىٰ جہالت کے سبب کبھی عزت نہیں دیتا

حدیث 771–771

مَا نُزِعَتِ الرَّحْمَةُ إِلَّا مِنْ شَقِيٍّ

باب: رحمت کسی بد بخت ہی سے چھینی جاتی ہے

حدیث 772–772

مَا شَقِيَ عَبْدٌ قَطِّ بِمَشُورَةٍ

باب: مشورہ کرنے سے بندہ کبھی ناکام نہیں ہوتا

حدیث 773–773

مَا خَابَ مَنِ اسْتَخَارَ

باب: جو شخص استخارہ کرے وہ نا کام نہیں ہوتا

حدیث 774–774

مَا آمَنَ بِالْقُرْآنِ مَنِ اسْتَحَلَّ مَحَارِمَهُ

باب: وہ شخص قرآن پر ایمان نہیں لایا جس نے اس کی حرام کردہ چیزوں کو حلال جانا

حدیث 775–778

مَا رُزِقَ الْعَبْدُ رِزْقًا أَوْسَعَ عَلَيْهِ مِنَ الصَّبْرِ

باب: بندے کو صبر سے زیادہ فراخ اور کشادہ کوئی رزق نہیں دیا گیا

حدیث 779–780

مَا خَالَطَتِ الصَّدَقَةُ مَالًا إِلَّا أَهْلَكَتْهُ

باب: صدقہ جس مال میں بھی مل جائے اس (مال) کو تباہ کر دیتا ہے

حدیث 781–782

مَا نَقَصَ مَالٌ مِنْ صَدَقَةٍ

باب: صدقہ کرنے سے مال کم نہیں ہوتا

حدیث 783–783

مَا تَرَكْتُ بَعْدِي فِتْنَةً أَضَرُّ عَلَى الرِّجَالِ مِنَ النِّسَاءِ

باب: میں نے اپنے بعد مردوں پر عورتوں سے بڑا مضر کوئی فتنہ نہیں چھوڑا

حدیث 784–787

مَا أَصَرَّ مَنِ اسْتَغْفَرَ وَلَوْ عَادَ فِي الْيَوْمِ سَبْعِينَ مَرَّةً

باب: جس نے استغفار کیا اس نے ( گناہ پر ) اصرار نہیں کیا اگر چہ وہ دن میں ستر بار بھی (اس گناہ کا) اعادہ کرے

حدیث 788–788

مَا أَحْسَنَ عَبْدٌ الصَّدَقَةَ إِلَّا أَحْسَنَ اللَّهُ الْخِلَافَةَ عَلَى تَرِكَتِهِ

باب: بندہ جس قدر اچھا صدقہ کرتا ہے اللہ اس کے ترکے پر اسی قدر اچھے وارث بناتا ہے

حدیث 789–790

مَا رَأَيْتُ مِثْلَ النَّارِ نَامَ هَارِبُهَا، وَلَا مِثْلَ الْجَنَّةِ نَامَ طَالِبُهَا

باب: میں نے جہنم جیسی کوئی (خوفناک) جگہ نہیں دیکھی کہ جس سے بھاگنے والا (غفلت کی نیند ) سو رہا ہو اور نہ جنت جیسی کوئی ( نعمتوں والی ) جگہ دیکھی کہ جس کا طالب ( غفلت کی نیند ) سورہا ہو

حدیث 791–792

مَا كَانَ الرِّفْقُ فِي شَيْءٍ إِلَّا زَانَهُ

باب: جس چیز میں رفق ہوا سے یہ خوشنما بنا دیتی ہے اور جس چیز میں اکھٹرپن ہوا سے یہ بدنما بنا دیتی ہے

حدیث 793–794

مَا اسْتَرْذَلَ اللَّهُ عَبْدًا قَطُّ إِلَّا حَظَرَ عَنْهُ الْعِلْمَ وَالْأَدَبَ

باب: اللہ کی نظر میں وہی بندہ ذلیل و حقیر ہے جو علم وادب سے محروم ہو

حدیث 795–795

مَا أَنْزَلَ اللَّهُ مِنْ دَاءٍ إِلَّا أَنْزَلَ اللَّهُ لَهُ شِفَاءً

باب: الله نے جو بهی بيماری نازل كی ہے اس كی شفا بھی اتاری ہے

حدیث 796–796

«مَا زَانَ اللَّهُ عَبْدًا بِزِينَةٍ أَفْضَلَ مِنْ عَفَافٍ فِي دِينِهِ وَفَرْجِهِ»

باب: اللہ تعالیٰ نے بندے کو اس کے دین اور اس کی شرم گاہ کی غفلت و پاکدامنی سے بڑھ کر کسی زینت کے ساتھ مزین نہیں کیا

حدیث 797–797

مَا عَظُمَتْ نِعْمَةُ اللَّهِ عَلَى عَبْدٍ إِلَّا عَظُمَتْ مُؤْنَةُ النَّاسِ عَلَيْهِ

باب: جس بندے پر اللہ کی نعمت زیادہ ہو جاتی ہے اس پر لوگوں کی ضروریات کا بوجھ بھی بڑھ جاتا ہے

حدیث 798–799

مَا سَتَرَ اللَّهُ عَلَى عَبْدٍ فِي الدُّنْيَا ذَنْبًا فَيُعَيِّرُهُ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ

باب: اللہ جس بندے کے گناہ پر دنیا میں پردہ پوشی فرما دے تو قیامت کے دن اسے (گناہ) پر عار نہیں دلائے گا

حدیث 800–800

اس باب کی تمام احادیث

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل