مرکزی مواد پر جائیں
15 شعبان، 1447 ہجری
کتب حدیثموطا امام مالك رواية يحييٰابوابباب: خون کے وارثوں میں سے کن کن لوگوں سے قسم لینی چاہیے
حدیث نمبر: 1540Q1
علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ہمارے نزدیک اس میں کچھ اختلاف نہیں ہے کہ قسامت میں عورتوں سے قسم نہ لی جائے گی، اور جو مقتول کی وارث صرف عورتیں ہوں تو ان کو قتلِ عمد میں نہ قسامت کا اختیار ہوگا نہ عفو کا۔
حوالہ حدیث موطا امام مالك رواية يحييٰ / حدیث: 1540Q1
حدیث تخریج «فواد عبدالباقي نمبر: 44 - كِتَابُ الْقَسَامَةِ-ح: 2ق3»
حدیث نمبر: 1540Q2
علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ایک شخص عمداً مارا گیا، اس کے عصبہ یا موالی نے کہا کہ ہم قسم کھا کر قصاص لیں گے تو ہو سکتا ہے، اگرچہ عورتیں معاف کر دیں تو ان سے کچھ نہ ہوگا، بلکہ عصبے یا موالی ان سے زیادہ مستحق ہیں خون کے، کیونکہ وہی قسم اٹھائیں گے۔
حوالہ حدیث موطا امام مالك رواية يحييٰ / حدیث: 1540Q2
حدیث تخریج «فواد عبدالباقي نمبر: 44 - كِتَابُ الْقَسَامَةِ-ح: 2ق3»
حدیث نمبر: 1540Q3
علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ البتہ عصبات یا موالی نے خون معاف کر دیا بعد حلف اٹھالینے کے، اور خون کے مستحق ہو جانے کے، اور عورتوں نے عفو سے انکار کیا تو عورتوں کو قصاص لینے کا استحقاق ہوگا۔
حوالہ حدیث موطا امام مالك رواية يحييٰ / حدیث: 1540Q3
حدیث تخریج «فواد عبدالباقي نمبر: 44 - كِتَابُ الْقَسَامَةِ-ح: 2ق3»
حدیث نمبر: 1540Q4
علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ قتلِ عمد میں کم سے کم دو مدعیوں سے قسم لینا ضروری ہے، انہی سے پچاس قسمیں لے کر قصاص کا حکم کردیں گے۔
حوالہ حدیث موطا امام مالك رواية يحييٰ / حدیث: 1540Q4
حدیث تخریج «فواد عبدالباقي نمبر: 44 - كِتَابُ الْقَسَامَةِ-ح: 2ق3»
حدیث نمبر: 1540Q5
علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر کئی آدمی مل کر ایک آدمی کو مار ڈالیں اس طرح کہ وہ سب کی ضربوں سے اسی وقت مرے تو سب قصاصاً قتل کیے جائیں گے، اور جو بعد کئی دن کے مرے تو قسامت واجب ہوگی، اس صورت میں قسامت کی وجہ سے صرف ایک شخص ان لوگوں میں سے قتل کیا جائے گا، کیونکہ ہمیشہ قسامت سے ایک ہی شخص مارا جاتا ہے۔
حوالہ حدیث موطا امام مالك رواية يحييٰ / حدیث: 1540Q5
حدیث تخریج «فواد عبدالباقي نمبر: 44 - كِتَابُ الْقَسَامَةِ-ح: 2ق4»
حدیث نمبر: 1540Q6
حوالہ حدیث موطا امام مالك رواية يحييٰ / حدیث: 1540Q6
حدیث تخریج «فواد عبدالباقي نمبر: 44 - كِتَابُ الْقَسَامَةِ-ح: 2ق4»
حدیث نمبر: 1540Q7
حوالہ حدیث موطا امام مالك رواية يحييٰ / حدیث: 1540Q7
حدیث تخریج «فواد عبدالباقي نمبر: 44 - كِتَابُ الْقَسَامَةِ-ح: 2ق4»

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔