کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: جمعہ کی نماز کے بعد سونا۔
حدیث نمبر: 940
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ الشَّيْبَانِيُّ الْكُوفِيّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسًا ، يَقُولُ : " كُنَّا نُبَكِّرُ إِلَى الْجُمُعَةِ ثُمَّ نَقِيلُ " .
مولانا داود راز
´ہم سے محمد بن عقبہ شیبانی نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے ابواسحاق فزاری ابراہیم بن محمد نے بیان کیا ، ان سے حمید طویل نے ، انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے سنا ۔ آپ فرماتے تھے کہ` ہم جمعہ سویرے پڑھتے ، اس کے بعد دوپہر کی نیند لیتے تھے ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الجمعة / حدیث: 940
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 941
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلٍ ، قَالَ : " كُنَّا نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجُمُعَةَ ثُمَّ تَكُونُ الْقَائِلَةُ " .
مولانا داود راز
´ہم سے سعید بن ابی مریم نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے ابوغسان نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے ابوحازم نے سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے بیان کیا ، انہوں نے بتلایا کہ` ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جمعہ پڑھتے ، پھر دوپہر کی نیند لیا کرتے تھے ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الجمعة / حدیث: 941
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة