حدیث نمبر: Q921
وَاسْتَقْبَلَ ابْنُ عُمَرَ ، وَأَنَسٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمُ الْإِمَامَ .
مولانا داود راز
اور عبداللہ بن عمر اور انس رضی اللہ عنہم نے خطبہ میں امام کی طرف منہ کیا ۔
حدیث نمبر: 921
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ هِلَالِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ ، حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ يَسَارٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، قَالَ : " إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَلَسَ ذَاتَ يَوْمٍ عَلَى الْمِنْبَرِ وَجَلَسْنَا حَوْلَهُ " .
مولانا داود راز
´ہم سے معاذ بن فضالہ نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے ہشام دستوائی نے یحیی بن ابی کثیر سے بیان کیا ، ان سے ہلال بن ابی میمونہ نے ، انہوں نے کہا ہم سے عطاء بن یسار نے بیان کیا ، انہوں نے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے سنا کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن منبر پر تشریف فرما ہوئے اور ہم سب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارد گرد بیٹھ گئے ۔