کتب حدیثموطا امام مالك رواية يحييٰابوابباب: بوسہ لینے سے اپنی عورت کا وضو ٹوٹ جانے کا بیان
حدیث نمبر: 94
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى ، عَنْ مَالِك ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ : " قُبْلَةُ الرَّجُلِ امْرَأَتَهُ وَجَسُّهَا بِيَدِهِ مِنَ الْمُلَامَسَةِ ، فَمَنْ قَبَّلَ امْرَأَتَهُ أَوْ جَسَّهَا بِيَدِهِ فَعَلَيْهِ الْوُضُوءُ "
علامہ وحید الزماں
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے کہ بوسہ لینا مرد کا اپنی عورت کو اور چھونا اس کا ہاتھ سے ملامست میں داخل ہے، تو جو شخص بوسہ لے اپنی عورت کا یا چھوئے اس کو اپنے ہاتھ سے تو اس پر وضو ہے۔
حوالہ حدیث موطا امام مالك رواية يحييٰ / حدیث: 94
درجۂ حدیث محدثین: موقوف صحيح
تخریج حدیث «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى«سننه الكبير» برقم: 613، والدارقطني فى «سننه» برقم: 516، 518، 519، 520، 521، 522، 526، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 496، 497، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 495، شركة الحروف نمبر: 87، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 64» شیخ سلیم ہلالی نے کہا ہے کہ یہ روایت صحیح ہے اور امام بیہقی رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ اس کی صحت میں کوئی شک نہیں۔
حدیث نمبر: 95
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، أَنَّهُ بَلَغَهُ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ ، كَانَ يَقُولُ : " مِنْ قُبْلَةِ الرَّجُلِ امْرَأَتَهُ الْوُضُوءُ "
علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے تھے: بوسہ سے مرد کے اپنی عورت کو وضو لازم آتا ہے۔
حوالہ حدیث موطا امام مالك رواية يحييٰ / حدیث: 95
درجۂ حدیث محدثین: موقوف صحيح
تخریج حدیث «موقوف صحيح، وأخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 487، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 500، شركة الحروف نمبر: 88، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 65» شیخ سلیم ہلالی اور شیخ احمد علی سلیمان نے کہا ہے کہ یہ روایت صحیح ہے۔
حدیث نمبر: 96
وَحَدَّثَنِي عَنْ مَالِك ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ : " مِنْ قُبْلَةِ الرَّجُلِ امْرَأَتَهُ الْوُضُوءُ " . قَالَ ابْنُ نَافِعٌ : قَالَ مَالِكٌ : وَذَلِكَ أَحَبُّ مَا سمِعْت إلَيَّ
علامہ وحید الزماں
ابن شہاب زہری کہتے تھے بوسہ سے مرد کے اپنی عورت کو وضو لازم آتا ہے۔
حوالہ حدیث موطا امام مالك رواية يحييٰ / حدیث: 96
درجۂ حدیث محدثین: مقطوع صحيح
تخریج حدیث «مقطوع صحيح، شركة الحروف نمبر: 88، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 66» شیخ سلیم بلائی اور شیخ احمد علی سلیمان نے کہا ہے کہ اس کی سند صحیح ہے۔