کتب حدیث ›
موطا امام مالك رواية يحييٰ › ابواب
› باب: جس شخص کا خون زخم یا نکسیر پھوٹنے سے برابر بہتا رہے، اس کا بیان
حدیث نمبر: 81
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى ، عَنْ مَالِك ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ الْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ ، أَخْبَرَهُ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنَ اللَّيْلَةِ الَّتِي طُعِنَ فِيهَا فَأَيْقَظَ عُمَرَ لِصَلَاةِ الصُّبْحِ ، فَقَالَ عُمَرُ : " نَعَمْ ، وَلَا حَظَّ فِي الْإِسْلَامِ لِمَنْ تَرَكَ الصَّلَاةَ " فَصَلَّى عُمَرُ وَجُرْحُهُ يَثْعَبُ دَمًا
علامہ وحید الزماں
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ گئے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس اس رات کو جس میں وہ زخمی ہوئے تھے، تو جگائے گئے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نمازِ صبح کے واسطے، پس فرمایا کہ ہاں، اور اچھا نہیں حصہ اس شخص کا اسلام میں جو ترک کرے نماز کو، تو نماز پڑھی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اور زخم سے ان کے خون بہتا تھا۔
حدیث نمبر: 82
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ ، قَالَ: " مَا تَرَوْنَ فِيمَنْ غَلَبَهُ الدَّمُ مِنْ رُعَافٍ فَلَمْ يَنْقَطِعْ عَنْهُ؟ " . ¤ قَالَ مَالِك: قَالَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، ثُمّ قَالَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ: " أَرَى أَنْ يُومِئَ بِرَأْسِهِ إِيمَاءً " . ¤ قَالَ يَحْيَى: قَالَ مَالِك: وَذَلِكَ أَحَبُّ مَا سَمِعْتُ إِلَيَّ فِي ذَلِكَ
علامہ وحید الزماں
حضرت یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ حضرت سعید بن مسیّب رحمہ اللہ نے کہا کہ جس شخص کا خون نکسیر پھوٹنے سے جاری رہے اور خون بند نہ ہو تو اس کے حق میں تم کیا کہتے ہو؟
کہا یحییٰ بن سعید نے، پھر کہا سعید بن مسیّب نے کہ میرے نزدیک نماز اشارہ سے پڑھ لے۔
کہا امام مالک رحمہ اللہ نے کہ قول سعید بن مسیّب کا بہت پسند ہے مجھ کو منجملہ اُن اقوال کے جو سنے میں نے اس باب میں۔
کہا یحییٰ بن سعید نے، پھر کہا سعید بن مسیّب نے کہ میرے نزدیک نماز اشارہ سے پڑھ لے۔
کہا امام مالک رحمہ اللہ نے کہ قول سعید بن مسیّب کا بہت پسند ہے مجھ کو منجملہ اُن اقوال کے جو سنے میں نے اس باب میں۔