حدیث نمبر: 79
حَدَّثَنِي يَحْيَى ، عَنْ مَالِك ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ الْأَسْلَمِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ : " رَأَيْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ يَرْعُفُ فَيَخْرُجُ مِنْهُ الدَّمُ ، حَتَّى تَخْتَضِبَ أَصَابِعُهُ مِنَ الدَّمِ الَّذِي يَخْرُجُ مِنْ أَنْفِهِ ثُمَّ يُصَلِّي وَلَا يَتَوَضَّأُ "
علامہ وحید الزماں
حضرت عبدالرحمٰن نے سعید بن مسیّب کو دیکھا کہ اُن کی نکسیر پھوٹتی اور خون نکلتا، یہاں تک کہ انگلیاں اُن کی رنگین ہو جاتیں اس خون سے، پھر نماز پڑھتے اور وضو نہ کرتے۔
حدیث نمبر: 80
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُجَبَّرِ ، أَنَّهُ " رَأَى سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَخْرُجُ مِنْ أَنْفِهِ الدَّمُ حَتَّى تَخْتَضِبَ أَصَابِعُهُ ، ثُمَّ يَفْتِلُهُ ثُمَّ يُصَلِّي وَلَا يَتَوَضَّأُ "
علامہ وحید الزماں
حضرت عبدالرحمٰن سے روایت ہے کہ انہوں نے دیکھا کہ سیدنا سالم بن عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو خون نکلتا تھا ان کی ناک سے یہاں تک کہ رنگین ہو جاتی تھیں انگلیاں اُن کی، پھر مل ڈالتے تھے اس کو، پھر نماز پڑھتے اور وضو نہ کرتے۔