حدیث نمبر: 76
حَدَّثَنِي يَحْيَى ، عَنْ مَالِك ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ " كَانَ إِذَا رَعَفَ انْصَرَفَ فَتَوَضَّأَ ، ثُمَّ رَجَعَ فَبَنَى وَلَمْ يَتَكَلَّمْ "
علامہ وحید الزماں
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سيدنا عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہما کی جب نکسیر پھوٹتی تو (نماز وہیں چھوڑ کر) چلے جاتے ، پھر وضو کرے ، پھر واپس آتے ، پھر (گزشتہ نماز پر) بنیاد رکھتے (اور باقی ماندہ نماز پوری کرتے اور اس دورانیے میں ) وہ گفتگو نہیں کرتے تھے ۔
حدیث نمبر: 77
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، أَنَّهُ بَلَغَهُ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ ، " كَانَ يَرْعُفُ فَيَخْرُجُ فَيَغْسِلُ الدَّمَ عَنْهُ ، ثُمَّ يَرْجِعُ فَيَبْنِي عَلَى مَا قَدْ صَلَّى "
علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ سيدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما کی نکسیر پھوٹتی تو وہ باہر چلے جاتے، پھر (صرف) خون صاف کرتے، پھر (بغیر وضو کئے ) واپس آجاے اور جو نماز وہ پہلے پڑھ چکے ہوتے اس پر بنیاد رکھتے (اور باقی ماندہ نماز پوری کرلیتے ) ۔
حدیث نمبر: 78
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُسَيْطٍ اللَّيْثِيِّ ، أَنَّهُ " رَأَى سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ رَعَفَ وَهُوَ يُصَلِّي فَأَتَى حُجْرَةَ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأُتِيَ بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ رَجَعَ فَبَنَى عَلَى مَا قَدْ صَلَّى "
علامہ وحید الزماں
حضرت یزید بن عبداللہ سے روایت ہے کہ حضرت سعید بن مسیّب رحمہ اللہ کے نکسیر پھوٹی نماز میں، تو آئے حجرہ میں سیّدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا کے جو بی بی تھیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی، پھر لایا گیا پانی وضو کا، تو وضو کیا پھر لوٹ گئے اور بنا کر لی نماز اپنی سابق پر۔