حدیث نمبر: 1321
1321 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فِي كَسْبِ الْحَجَّامِ: «اعْلِفْهُ النَّاضِحَ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنے لگانے والے کی آمد کے بارے میں فرمایا ہے: ”تم اس سے اپنے اونٹ کو چارا کھلا دو۔“