حدیث نمبر: 1290
1290 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَمْرٌو، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: «فِينَا نَزَلَتْ بَنِي حَارِثَةَ وَبَنِي سَلِمَةَ» ﴿ إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلَا﴾ ، «وَمَا أُحِبُّ أَنَّهَا لَمْ تَنْزِلُ لِقَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ» : ﴿ وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا﴾
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ آیت ہمارے بارے میں یعنی بنو حارثہ اور بنو سلمہ کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔ «إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلا» (3-آل عمران:122) ”جب تم میں سے دو گروہوں نے یہ ارادہ کیا کہ وہ بزدلی دکھائیں۔“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھے یہ بات پسند نہیں ہے، یہ آیت نازل نہ ہوئی ہوتی کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: «وَاللهُ وَلِيُّهُمَا» (3-آل عمران:122) ”اللہ تعالیٰ ان دونوں گروہوں کا ولی (حامی و مددگار) ہے۔“