حدیث نمبر: 1279
1279 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِمِثْلِهِ وَزَادَ، فَكَانَ فِينَا رَجُلٌ مَعَهُ جِرَابٌ فِيهِ تَمْرٌ، فَكَانَ يُعْطِينَا مِنْهُ قَبْضَةً، ثَمَّ صَارَتْ إِلَي تَمْرَةٍ فَلَمَّا فَنِيَ وَجَدْنَا فَقْدَهُ.
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ زائد ہیں: ”ہمارے درمیان ایک شخص تھا جس کے پاس بوری تھی جس میں کھجوریں موجود تھیں وہ اس میں سے ایک، ایک مٹھی کھجوریں ہمیں دیا کرتا تھا، پھر نوبت ایک کھجور تک آ گئی، جب وہ بھی ختم ہو گئی، تو ہمیں اس کی غیر موجودگی کا شدت سے احساس ہوا۔“