حدیث نمبر: 1267
1267 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: وُلِدَ فِي الْحَيِّ غُلَامٌ، فَأَسْمَاهُ أَبُوهُ الْقَاسِمَ، فَقُلْنَا لِأَبْيهِ: لَا نُكَنِّيكَ بِأَبِي الْقَاسِمِ، وَلَا نُنْعِمُكَ عَيْنًا، فَأَتَي أَبُوهُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اسْمُ ابْنِكَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کسی قبیلے میں ایک بچہ پیدا ہوا تو اس کے والد نے اس کا نام ”قاسم“ رکھا تو ہم نے اس کے والد سے کہا: ہم تمہاری کنیت ”ابو القاسم“ نہیں رکھیں گے اور ہم تمہاری آنکھیں ٹھنڈی نہیں کریں گے، تو اس کا والد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: ”تم اپنے بیٹے کا نام عبدالرحمان رکھ لو۔“