حدیث نمبر: 1256
1256 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، وَأَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُمَا سَمِعَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: «دَبَّرَ رَجُلٌ غُلَامًا لَهُ لَيْسَ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ، فَبَاعَهُ النَّبِيُّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاشْتَرَاهُ نُعَيْمُ بْنُ النَّحَّامِ» قَالَ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ: قَالَ جَابِرٌ: " عَبْدًا قِبْطِيًّا مَاتَ عَامَ الْأَوَّلِ فِي إِمَارَةِ ابْنِ الزُّبَيْرِ زَادَ أَبُو الزُّبَيْرِ: «اسْمُهُ يَعْقُوبُ الْقِبْطِيُّ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے اپنے غلام کو مدبر کر دیا، اس کے پاس اس غلام کے علاوہ کوئی مال نہیں تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس غلام کو فروخت کروا دیا، سیدنا نعیم بن نحام رضی اللہ عنہ نے اسے خرید لیا۔ عمرو بن دینار کہتے ہیں: سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے، وہ ایک قبطی غلام تھا، جو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کی حکومت کے پہلے سال فوت ہوا تھا۔ ابوزبیر نامی راوی نے یہ الفاظ اضافی نقل کیے ہیں: اس کا نام ”یعقوب قبطی“ تھا۔