حدیث نمبر: 1249
1249 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا حُمَيْدٌ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأنَا رِدْفُ أَبِي طَلْحَةَ، يَقُولُ: «لَبَّيْكَ بِحِجَّةٍ وَعُمْرَةٍ مَعًا» ،
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، میں اس وقت سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے سوار تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھ رہے تھے: ”میں حج اور عمرہ ایک ساتھ کرنے کے لیے حاضر ہوں۔“