حدیث نمبر: 1248
1248 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ يَسْأَلُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، هَلِ اتَّخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا؟ قَالَ: «نَعَمْ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَي بَرِيقِهِ فِي يَدِهِ فِي لَيْلَةٍ مُقْمِرَةٍ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
حمید طویل بیان کرتے ہیں: قتادہ نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انگوٹھی استعمال کی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک میں، چاندنی رات میں، اس (انگوٹھی کی) چمک منظر آج بھی میری نگاہ میں ہے۔