حدیث نمبر: 1241
1241 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: «مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجِدَ عَلَي سَرِيَّةٍ قَطُّ مَا وَجِدَ عَلَي أَصْحَابِ بِئْرِ مَعُونَةَ حِينَ قُتِلُوا، وَكَانُوا يُسَمَّوْنَ الْقُرَّاءَ» ¤
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے کبھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی بھی جنگی مہم کے حوالے سے اتنا زیادہ مغموم نہیں دیکھا، جتنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم ”بئر معونہ“ کے افراد شہید ہونے پر مغموم ہوئے تھے، ان حضرات کو ”قاری صاحبان“ کہا جاتا ہے۔