حدیث نمبر: 1231
1231 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا يَحْيَي بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خَيْرُ دُورِ الْأَنْصَارِ دَارُ بَنِي النَّجَّارِ، ثُمَّ دَارُ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ، ثُمَّ دَارُ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ، ثُمَّ دَارُ بَنِي سَاعِدَةَ» ، وَقَالَ: «فِي كُلُّ دُورِ الْأَنْصَارِ خَيْرٌ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”انصار کے خاندانوں میں سب سے بہتر بنو نجار کا خاندان ہے، پھر بنو عبداشہل کا خاندان، پھر بنو حارث بن خزرج کا خاندان ہے، پھر بنو ساعدہ کا خاندان ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ویسے انصار کا ہر خاندان بہتر ہے۔“