حدیث نمبر: 1207
1207 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا مِسْعَرُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَي، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ تَجَاوَزَ عَنْ أُمَّتِي مَا وَسْوَسَتْ فِي صُدُورِهَا، مَا لَمْ تَعْمَلْ، أَوْ تَكَلَّمْ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے میری امت کے ان وسوسوں سے درگزر کیا ہے، جو ان کے ذہن میں پیدا ہوتے ہیں، جب تک وہ اس پر عمل نہیں کرتے یا اس کے بارے میں بات چیت نہیں کرتے۔“