حدیث نمبر: 1125
1125 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا الزُّهْرِيُّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا هَلَكَ كِسْرَي فَلَا كِسْرَي بَعْدَهُ، وَإِذَا هَلَكَ قَيْصَرٌ فَلَا قَيْصَرَ بَعْدَهُ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَتُنْفِقُنَّ كُنُوزَهَمَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کسریٰ ہلاکت کا شکار ہو جائے گا، تو اس کے بعد کوئی کسریٰ نہیں آئے گا۔ جب قیصر مر جائے گا، تو اس کے بعد کوئی قیصر نہیں آئے گا۔ اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، تم لوگ ان دونوں کے خزانے اللہ کی راہ میں ضرور خرچ کرو گے۔“