حدیث نمبر: 1108
1108 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَيُّوبُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَشْيَاءَ قِصَارٍ سَمِعْنَاهَا، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَحَدُهَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَمْنَعَنَّ أَحَدُكُمْ جَارَهُ أَنْ يَغْرِزَ خَشَبَةً فِي جِدَارِهِ» ، قَالَ أَيُّوبُ: " وَلَوْ قُلْتُ لَكَ: أَنَّ الْحَسَنَ تَرَكَ كَثِيرًا مِنَ التَّفْسِيرِ حِينَ قَدِمَ عِكْرِمَةُ الْبَصْرَةَ حَتَّي خَرَجَ مِنْهَا لَصَدَقْتُ "
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
عکرمہ بیان کرتے ہیں: کیا میں تم لوگوں کو ان مختصر چیزوں کے بارے میں نہ بتاؤں جو میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی زبانی سنی ہیں؟ ان میں سے ایک یہ ہے وہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”کوئی بھی شخص اپنے پڑوسی کو اس بات سے ہرگز منع نہ کرے کہ وہ اس کی دیوار میں اپنا شہتیر گاڑے۔“ ایوب نامی راوی کہتے ہیں: اگر میں تم سے یہ کہوں کہ عکرمہ بصرہ آئے، تو حسن بصری نے بہت سی تفسیری روایات بیان کرنا ترک کر دی تھیں، تو میری یہ بات سچ ہوگی۔