حدیث نمبر: 1101
1101 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَبُو الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا كَفَي أَحَدَكُمْ خَادُمُهُ صَنْعَةَ طَعَامِهِ، وَكَفَاهُ حَرَّهُ وَدُخَانَهُ، فَلْيُجْلِسْهُ، فَلْيَأْكُلْ مَعَهُ، فَإِنْ أَبَي، فَلْيَأَخُذْ لُقْمَةً فَلْيَرَوِّغْهَا ثُمَّ لِيُعْطِهَا إِيَّاهُ» .
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کسی شخص کا خادم اس کے لیے کھانا تیار کرے، تو اس خادم نے اس کی تپش اور دھوئیں کو برداشت کیا ہوتا ہے اس لیے اس شخص کو چاہئے کہ اس خادم کو اپنے ساتھ بٹھا کر اسے کھلائے اگر وہ ایسا نہیں کرتا، تو اسے ایک لقمہ لے کر اسے سالن میں ڈال کر پھر اس خادم کو دینا چاہئے۔“