حدیث نمبر: 1084
1084 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا زَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِنَّ أَصْدَقَ بَيْتٍ قَالَهُ الشَّاعِرُ: ¤ أَلَا كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلَا اللَّهَ بَاطِلٌ، ¤ وَكَادَ ابْنُ أَبِي الصَّلْتِ أَنْ يُسْلِمَ "
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: کسی بھی شاعر نے جو کلام کہا ہے اس میں سب سے سچا یہ شعر ہے: ”خبردار! اللہ تعالیٰ کے علاوہ ہر چیز فانی ہے اور ہر نعمت نے آخر کار زائل ہو جانا ہے۔“ (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے:) ”ابن ابوصلت مسلمان ہونے کے قریب تھا۔“