حدیث نمبر: 916
916 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: سَمِعْتُ مَالِكَ بْنَ مِغْوَلٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ عَوْنَ بْنَ أَبِي جُحَيْفَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: خَرَجَ بِلَالٌ بِفَضْلِ وَضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَابْتَدَرَهُ النَّاسُ فَأَصَبْتُ مِنْهُ شَيْئًا وَلَمْ آلُ، قَالَ: وَنَصَبَ بِلَالٌ عَنَزَةً، «فَصَلَّي إِلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِنَّ الْكَلْبَ، وَالْمَرْأَةَ، وَالْحِمَارَ، يَمُرُّونَ بَيْنَ يَدَيْهِ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
عون بن ابوجحیفہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا بچا ہوا پانی لے کر باہر آئے۔ راوی کہتے ہیں: لوگ تیزی سے ان کی طرف لپکے۔ اس میں سے کچھ پانی مجھے بھی ملا۔ میں نے اس میں کوئی کوتاہی نہیں کی تھی۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے نیزہ گاڑا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف رخ کر کے نماز ادا کی، جبکہ کتے، خواتین، گدھے اس نیزے کے دوسری طرف سے گزر رہے تھے۔