حدیث نمبر: 914
914 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا ابْنُ أَبِي خَالِدٍ، قَالَ: مَشَيْتُ مَعَ أَبِي جُحَيْفَةَ إِلَي الْجُمُعَةِ، فَقُلْتُ لَهُ: " هَلْ رَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ، وَكَانَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ يُشْبِهُهُ "
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
ابن ابوخالد بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ جمعہ کے لیے جا رہا تھا میں نے ان سے دریافت کیا: کیا آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مشابہت رکھتے ہیں۔