حدیث نمبر: 868
868 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا شَيْخٌ مِنْ بَنِي غِفَارٍ يُقَالُ لَهُ الْهَيْثَمُ بْنُ أَبِي الْأَسْعَدِ، عَنْ أَبِيهِ، «أَنَّ أَبَا ذَرٍّ كَانَ يَنْزِلُ عَلَيْهِمْ فِي الْعُمْرَةِ، فَيُقِيمُ ثَلَاثًا، ثُمَّ يَخْرُجُ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
بنو غفار سے تعلق رکھنے والے ایک عمر رسیدہ صاحب جن کا نام ہیثم بن ابواسعد تھا وہ اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں۔ ایک مرتبہ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ عمرہ کے دوران ان کے ہاں ٹھہرے تو انہوں نے وہاں تین دن قیام کیا پھر تشریف لے گئے۔