حدیث نمبر: 854
854 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا ابْنُ جُدْعَانَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَمَّا أَنَا فَلَا آكُلُ مُتَّكِئًا، وَأَمَّا أَنَّهُ قَدْ أَكَلَ الطَّعَامَ، وَمَشَي فِي الْأَسْوَاقِ، يَعْنِي الدَّجَّالَ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جہاں تک میرا تعلق ہے، تو میں ٹیک لگا کر نہیں کھاتا جہاں تک اس کا تعلق ہے، تو وہ کھانا کھائے گا اور بازاروں میں چلے پھرے گا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد ”دجال“ تھا۔