حدیث نمبر: 846
846 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثني زِيَادُ بْنُ عِلَاقَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمِّي قُطْبَةَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: " سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ: وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ "
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا قطبہ بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فجر کی نماز میں یہ آیت تلاوت کرتے ہوئے سنا۔ «وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ» (50-ق:10) ”اور کھجوروں کے درخت جن کے خوشے تہہ بہ تہہ ہوتے ہیں۔“