حدیث نمبر: 762
762 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا ضَمْرَةُ بْنُ سَعِيدٍ الْمَازِنِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يُحَدِّثُ، عَنْ عُمَرَ بِحَدِيثِ الصَّرْفِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَجَاءَ ابْنُ عُمَرَ، فَسَأَلَهُ عَنْهُ وَأَنَا حَاضِرٌ، قَالَ سُفْيَانُ: إِنِّي لَا أَحْفَظُ شَيْئًا فِيهِ إِلَّا أَنَّهُ نَحْوٌ مِمَّا يُحَدِّثُ النَّاسُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «فِي الذَّهَبِ بِالذَّهَبِ مِثْلًا بِمِثْلٍ، الْوَرِقُ بِالْوَرِقِ مِثْلًا بِمِثْلٍ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
ضمرہ بن سعید مزنی بیان کرتے ہیں۔ میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے بیع صرف کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث نقل کرتے ہوئے سنا ہے: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما تشریف لائے اور انہوں نے ان سے اس بارے میں دریافت کیا: میں اس وقت وہاں موجود تھا۔ سفیان کہتے ہیں: اس بارے میں مجھے صرف یہی بات یاد ہے، یہ اسی کی مانند حدیث تھی۔ جو لوگوں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کی ہے۔ ”سونے کے عوض میں سونے کا لین دین برابر ہوگا اور چاندی کے عوض میں چاندی کا لین دین برابر ہوگا۔“