حدیث نمبر: 738
738 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَي، يَقُولُ: «اعْتَمَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكُنَّا نَسْتُرُهُ حِينَ طَافَ مِنْ صِبْيَانِ أَهْلِ مَكَّةَ لَا يُؤْذُونَهُ» ، قَالَ سُفْيَانُ: «أَرَاهُ فِي عُمْرَةِ الْقَضَاءِ» قَالَ إِسْمَاعِيلُ: «وَأَرَانَا ابْنُ أَبِي أَوْفَي ضَرْبَةً أَصَابَتْهُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ حُنَيْنٍ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
اسماعیل بن ابوخالد بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عمرہ کیا، تو ہم طواف کے دوران نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اہل مکہ کے بچوں سے بچانے کی کوشش کر رہے تھے کہ کہیں وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی تکلیف نہ پہنچا دیں۔ سفیان کہتے ہیں: میرا خیال ہے یہ عمرہ قضا کا موقع تھا۔ اسماعیل نامی راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ نے ہمیں وہ ضرب دکھائی جو انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ حنین میں شرکت کے دوران لگی تھی۔